Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام نے عمران خان کے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا ہے، عطا تارڑ

Now Reading:

عوام نے عمران خان کے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا ہے، عطا تارڑ
عطاتارڑ

کسی بھی چور کی سزا معطل تو ہو جاتی ہے مگر سزا ختم نہیں ہوتی، عطاء تارڑ

ن لیگی رہنما عطا تارڑ  نے کہا ہے کہ عوام نے عمران خان کے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب کے وسائل کو فوج اور عدلیہ کے خلاف حملے کرنے اور بیانیہ بنانے میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ فکر نہ کریں عوام نے اسکے جلسوں میں جانا چھوڑ دیا ہے، گوجرانوالہ کا جلسہ دیکھیں عدلیہ کے خلاف اسکے بیانیہ کی وجہ سے لوگوں کی تعداد میں کمی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ  پنجاب میں کوئی افسر کام کرنے کو تیار نہیں، پنجاب کے چیف سیکرٹری اور سیکرٹری خزانہ نے کام سے انکار کر دیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ صوبے میں ریاست مخالف باتیں ہو رہی ہیں لیکن ہم اس فسطائیت کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، آپ سو جھوٹے مقدمے بنائیں ہمیں عوام کی خدمت سے کوئی نہیں روک سکتا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمارا پندرہ سے زیادہ ارکان پنجاب اسمبلی سے رابطہ ہے جبکہ ہم  نے کبھی ہار نہیں مانی تھی،  ہم جدو جہد ہمیشہ جاری رکھیں گے اور پرویز الٰہی کا پنجاب سے خاتمہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو مشورہ ہے کہ شامل تفتیش ہو جاییں۔

رانا مشہود

دوسری جانب رانا مشہود نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ   جھوٹ پر بنائے مقدمات کا سامنا کل بھی کیا اور آیندہ بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کو چھوڑ کر پرویز الہی پیسہ اپنے دیہاتوں اور اپنے علاقے میں لگا رہا ہے، سیلاب میں ڈوبے پنجابیوں کو لاوارث کر دیا ہے۔

رانا مشہود کا کہنا تھا کہ پنجاب کی حکومت پنجاب کی وارث نہیں ہے، انکی توجہ لوٹ مار کے اوپر ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ  عنقریب پنجاب میں پرویز الہی کا ڈاکو راج  ختم ہونے والا ہے اور مسلم لیگ ن کی حکومت ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر