 
                                                                              محکمہ تعلیم بلوچستان نے سیلاب سے متاثرہ اسکولوں کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم نے رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں بارشوں کے بعد سیلابی صورت حال سے ہزاروں تعلیمی ادارے متاثر ہوئے ہیں۔
ادارے نے کہا کہ حالیہ شدید بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب کے باعث بلوچستان میں 2 ہزار 859 اسکول متاثر ہوئے جبکہ ضلع لسبیلہ میں سب سے زیادہ 321 اسکول تباہ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شدید بارشوں اور سیلاب سے بلوچستان کے تمام اضلاع متاثر ہیں جبکہ کئی علاقوں میں اب بھی سیلاب کا پانی موجود ہے۔
محکمہ تعلیم نے رپورٹ میں کہا کہ بارشوں سے تعلیمی نظام مکمل طور پر متاثر ہوا ہے، دارلحکومت کوئٹہ میں 204 اسکول بارشوں سے متاثر ہوئے، بلوچستان میں متاثرہ اسکولوں میں 6 ہزار 565 کمرے منہدم ہوئے، بارشوں سے 1 ہزار 68 اسکولوں کی دیواروں منہدم ہوئی ہیں۔
ادارے نے رپورٹ میں مزید کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اسکولوں میں 3 لاکھ 86 ہزار 708 طلباء زیر تعلیم تھے، سیلاب سے تباہ ہونے والے اسکولوں میں مالی نقصانات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 