Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک فوج حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قُلیوں اور مزدوروں کی مدد کے لیے پہنچ گئی

Now Reading:

پاک فوج حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قُلیوں اور مزدوروں کی مدد کے لیے پہنچ گئی

پاک فوج حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قُلیوں اور مزدوروں کی مدد کے لیے پہنچ گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی او سی حیدرآباد گیریژن کی ہدایت پر  پاک فوج حیدرآباد ریلوے اسٹیشن کے قُلیوں اور مزدوروں کی مدد کے لیے پہنچ گئی ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ٹرین آپریشن بند ہونے کے باعث قُلی اور مزدوروں کے گھروں کے چولہے بجھ گئے جبکہ بہت سے محنت کش خاندانوں کو فاقوں کا سامنا  ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے قُلیوں اور مزدوروں کو فلڈ ریلیف کا سامان، راشن، بڑوں اور بچوں کے کپڑے، مچھر دانیاں اور دیگر اشیائے ضرورت فراہم کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ قُلی اور مزدور امدادی سامان ملنے پر پاک فوج سے اظہار تشّکر کرتے ہوئے دعائیں دیں اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے  گئے۔

Advertisement

مسلح افواج اور سول انتظامیہ کی امدادی سرگرمیاں:

آرمی ایوی ایشن ہیلی کاپٹروں نے مختلف علاقوں میں پھنسے لوگوں کو نکالنے کے لئے 569 پروازیں کیں جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے مجموعی طور پر 4653 پھنسے ہوئے افراد کو نکالا گیا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 پروازیں سے 18.4 ٹن امدادی اشیاء سیلاب متاثرین تک پہنچائی گئیں۔

ملک بھر میں سیلاب متاثرین کے لئے 147 ریلیف کیمپ اور 220 ریلیف کلیکشن پوائنٹس کام کررہے ہیں جہاں اب تک 9563.6 ٹن راشن، 1619.7 ٹن غذائی اشیاء سمیت 91 لاکھ 77 ہزار 878 ادویات جمع کی جا چکی ہیں۔

ان مراکز پر جمع ہونے والی 9365 ٹن خوراک، 1585 ٹن غذائی اشیاء سمیت 88لاکھ 32ہزار 678 ادویات متاثرین میں تقسیم کردی گئیں ہیں۔

سیلاب متاثرین کیلئے 300 سے زائد میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں ، میڈیکل کیمپوں میں 3 لاکھ 19 ہزار 49 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا ، تمام مریضوں کو 3 سے 5 دن کی مفت ادویات فراہم کی گئیں ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
شہر قائد میں کہیں ہلکے کہیں گہرے بادلوں کا راج، موسم خوشگوار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر