ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ سید علی گیلانی کی جدوجہد آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آڑ) کی جانب سے جاری کئے جانے والے پیغام میں سید علی شاہ گیلانی کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔
Pak nation pays tribute 2 brave Syed Ali Shah Geelani 4 epic resistance & fight against worst Indian oppression/atrocities in IIOJK. His lifelong struggle 4 right to self determination as per aspirations of ppl of Kashmir & UN resolutions shall always inspire generations to come.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 1, 2022
ڈی جی آئی ایس پی آر نے پیغام میں کہا کہ پاکستانی قوم بہادر سید علی شاہ گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سید علی گیلانی نے بھارتی مظالم کا بہادری سے مقابلہ کیا اور تحریک آزادی کی جدوجہد کو آگے بڑھایا ۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کی تمام عمر حق خود ارادیت کیلئے جدجہد میں گزری اور ان کی جدوجہد آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی نے کشمیریوں کی خواہشات اور یو این قراردوں کے مطابق حق خود ارادیت کی لڑائی لڑی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News