
پرویزالہیٰ ٹوئٹ
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی نے کہا ہے کہ گجرات کی دھرتی وفا کرنے والوں کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے گجرات کی تاریخ کے سب سے بڑے جلسے پر وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی اور مونس الہی کو خراج تحسین پیش کیا۔
وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ گجرات کے لوگوں نے کپتان کا فقیدالمثال استقبال کرکے نئی تاریخ رقم کی، میں گجرات کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ظہور الٰہی اسٹیڈیم کے تاریخ ساز جلسے پر گجرات کے لوگوں کی محبتوں کا قرض نہیں اتار سکتا، جلسے میں بہت بڑی تعداد میں شرکت پر ماوں بہنوں اور بیٹیوں سے تشکر کا اظہار کرتا ہوں۔
چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ جتنے لوگ ظہور الٰہی سٹیڈیم کے اندر تھے، اس سے زیادہ جلسہ گاہ کے باہر تھے، گجرات کے عوام نے بھرپور انداز میں جلسہ میں شرکت کر کے ایک بار پھر ہمارے دل جیت لئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گجرات کی دھرتی وفاکرنے والوں کی ہے۔
یاد رہے کہ گجرات میں ہونے والے پارٹی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ کہ جب ہماری حکومت کو سازش کے تحت ہٹایا گیا تو 150 روپے لیٹر پر پیٹرول تھا اور ایک سو پنتالیس پر ایک لیٹر فضل ارحمن تھا، جب ڈیزل مہنگا ہوتا ہے تو سب کچھ مہنگا ہو جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو بڑے خواب دیکھیں، میرے نوجوانوں آپ لوگوں نے بہت بڑے خواب دیکھنے ہیں۔ میرے مولا نے پاکستان کو سب کچھ دیا ہے، اس ملک کی زمین زرخیز ہے، چاروں موسم ہیں، عقلمند نوجوان ہیں۔
عمران خان نے مزید کہا کہ جب تک کوئی حقیقی طور پر آزاد نہیں ہوتا، اس کی پرواز اوپر نہیں جاتی، غلام اوپر نہیں جا سکتے، غلام صرف اچھے غلام بن سکتے ہیں لیکن آزاد انسان علامہ اقبال کے شاہین بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News