
پاکستان مسلم لیگ نے کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے جلسوں کے لئے جو رقم خرچ کی جارہی ہے کاش وہ متاثرین کو دیدی جاتی۔
وزیر اعظم کے مشیر برائے انسداد منشیات مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عطا اللہ تارڑ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کٹھن دور سے گزر رہا ہے لیکن صرف ایک شخص قوم کے لیے کوئی جذبات نہیں رکھتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ متاثرین سیلاب کھلے آسمان تلے زندگی گزار رہے ہیں، خوراک کی قلت ہے لیکن موجودہ صورتحال میں بھی جلسے کیے جارہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب سے ملک متاثر ہے، عمران خان کو جلسوں کی فکر ہے جبکہ ایک جلسے پر 20 سے 25 کروڑ رو پے کا خرچ آتاہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز بھی گجرات میں جلسہ کیا گیا جہاں وزیراعلیٰ پنجاب اسٹیج پر بیٹھ کر مسکرا سکتے ہیں لیکن آفت زدہ علاقوں کا دورہ نہیں کرسکتے۔
انہوں نے بتایا کہ عمران خان اقتدار سے جب سے دور ہوئے ہیں ان میں ملکی مفاد اور سالمیت نہیں پائی جاتی ہے، وہ کہتا ہے مجھے اقتدار سے نکالا تو وہ کہتا ہے کہ پاکستان کے تین ٹکڑے ہو جائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک جلسے پر 20 سے 25 کروڑ روپے جو جلسوں پر خرچ کررہے ہیں کاش وہ متاثرین کو دے دیئے جاتے۔
معاون خصوصی عطاتارڑ نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی پی ٹی آئی کی صفوں میں موجودگی سے پی ڈی ایم کو فائدہ ہورہاہے کیونکہ وہ پی ٹی آئی کو غلط مشورے دیتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News