کراچی پولیس
کراچی پولیس نے غیر قانونی مقیم افغانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ایس ڈی پی او سہراب گوٹھ سہیل فیض نے ایس ایس پی ایسٹ کو خط لکھا جس میں انہوں نے غیر قانونی مقیم افغانی شہریوں کو ڈی پورٹ کرنے کی سفارش کی۔
خط کے متن کے مطابق افغان شہری ملک مخالف سرگرمیوں، زمینوں پر قبضہ، قتل، منشیات فروشی، اسٹریٹ کرائم وا دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔
خط کے متن میں بتایا گیا کہ سہراب گوٹھ فیکٹری ایریا، سبزی منڈی اور اطراف میں روز کی بنیاد پر افغان شہری بڑی تعداد میں آرہے ہیں۔
خط میں لکھا گیا کہ گزشتہ دنوں سپر ہائی وے بلاک کرکے امن و امان کی سنگین صورتحال کی گئی جبکہ شرپسندوں کے خلاف سہراب گوٹھ سمیت ضلع شرقی میں پانچ مقدمات بھی درج ہیں۔
اس کے علاوہ تین روز قبل پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے دو درجن سے زائد افغان باشندوں کو گرفتار کرکے انکے خلاف فارن ایکٹ کا مقدمہ درج کیا۔
خط کے متن میں مزید لکھا گیا کہ افغان شہریوں کو پہلے بھی ڈی پورٹ کیا جاتا رہا ہے، دوبارہ ایسا کرنے کی ضرورت ہے۔
غیر قانونی طور پر پاکستان میں مقیم درجنوں افغان باشندے گرفتار
گزشتہ روز کراچی پولیس نے الآصف سکوائر کے قریب کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر پاکستان میں مقیم درجنوں افغانیوں کو گرفتار کر لیا تھا۔
سندھ پولیس نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف سکوائر کے قریب ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طریقے سے بارڈر کراس کرکے آنے والے 26 افغان باشندے گرفتار کر لئے۔
پولیس کا کہنا تھا کہ کارروائی گشت پر مامور پیٹرولنگ افسر کی جانب سے کی گئی تھی کیونکہ کوئی بھی شخص پیٹرولنگ افسر کو اپنی پاکستانی شہریت نہیں دکھا سکا تھا۔
پولیس حراست کے دوران ملزمان نے بتایا کہ وہ غیر قانونی طریقے سے پاکستانی سرحد عبور کرکے ملک میں داخل ہوئے جبکہ گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سہراب گوٹھ میں پولیس کی بھاری نفری پہنچ چکی تھی جو غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کر رہی تھی جبکہ اس ٹیم کی سربراہی ڈی ایس پی سہراب گوٹھ چوہدری سہیل فیض کر رہے تھے۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ کا کہنا تھا کہ مخصوص علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا اور داخلی و خارجی راستے بند کر کے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے جبکہ اس آپریشن میں درجنوں پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
