میرضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کا رشتہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ بلوچستان میرضیاء اللہ لانگو سے یو اے ای قونصلیٹ میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الزیبی سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں بلوچستان کی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں یو اے ای سفیر حماد الزیبی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بارشوں اور سیلاب کے باعث بڑا نقصان ہوا ہے جس کا ہمیں بہت دکھ ہوا ہے۔
حماد الزیبی نے یہ بھی کہا کہ مشکل کی گھڑی میں یو اے ای کی حکومت پاکستان اور یہاں کی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد الزیبی کا مزید کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد بلوچستان میں بھی امدادی پروگرام جاری ہے۔
اس موقع پر مشیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا کہ پاکستان متحدہ عرب امارات کا رشتہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے، پاکستان پر جب بھی سخت وقت آیا متحدہ عرب امارات نے ہمارا ساتھ دیا۔
ملاقات میں قونصل جنرل بخیت الرومیٹی اور سیکرٹری جنرل یو اے ای ریڈ کریسنٹ حنودالجنیبی ،ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان نصیر ناصر،ڈائریکٹرز پی ڈی ایم اے عنایت اللہ،فصیل طارق ودیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
