Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے مزید دو جہاز پاکستان پہنچ گئے

Now Reading:

سعودی عرب سے سیلاب متاثرین کی امداد کے مزید دو جہاز پاکستان پہنچ گئے

کراچی: شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لئے امداد کے دو جہاز خوراک اور دیگر روزمرہ کی اشیاء لے کر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

سعودی سفارتخانے کے مطابق پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی نے ڈاکٹر خالد محمد العثمانی کے ہمراہ سیہون شریف میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کے لیے برادر ملک سعودی عرب کا بڑا اعلان

Advertisement

سعودی سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ سعودی سفیر نے پاک فوج کے ساتھ مل کر متاثرین میں امداد کا کچھ حصہ  تقسیم کیا۔

 سعودی عرب کی جانب سے موصول ہونے والی امداد پاکستان کے تمام صوبوں میں مقیم سیلاب سے متاثرہ افراد میں تقسیم کی جائے گی۔

سعودی سفارتخانہ کا کہنا تھا کہ امداد کا مقصد متاثرین کو ریلیف دینا ہے جب کہ سعودیہ سے امداد میں خیمے، کمبل، غذائی اور غیر غذائی پیکج سمیت کھجوریں شامل ہیں۔ سعودی امداد سیلاب سے متاثرہ لوگوں میں تقسیم کی جائے گئی۔

Advertisement

سعودی سفارتخانہ کا مزید کہنا ہے کہ شاہ سلمان ریلیف سینٹر کی جانب سے ایئربرج قائم کر کے سعودی عوام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستانی سیلاب متاثرین گھرانوں کیلئے فنڈز اکٹھے کرنے کا آغاز کیا جا چکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
بنوں میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام ، 20 کلو وزنی آئی ای ڈی نا کارہ بنا دی گئی
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
صدر زرداری کا شہبازشریف کو فون ، آزاد کشمیر میں حکومت بنانے پر اعتماد میں لیا
آزاد کشمیر میں حکومت سازی، پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اہم ملاقات متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر