
صوبائی وزیر صحت اور صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت اور صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے تنظیم سازی کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
صوبائی وزیر صحت اور صدر پی ٹی آئی سینٹرل پنجاب نے اس موقعے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ 10 ستمبر کو گجرانوالہ میں عمران خان ایک کامیاب جلسہ کرنے جا رہے ہیں، گجرانوالہ جلسہ کیلئے لاہور سمیت پنجاب کی عوام بھرپور اندازمیں شرکت کرے گی۔
ان کا کہنا تھا کہ مائنس ون فارمولا کو ہمیشہ نامنظورکہیں گے، عمران خان پاکستان میں حقیقی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، پاکستانی عوام حقیقی آزادی کی جنگ میں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، عمران خان نے پاکستانیوں کو حقیقی پہچان دی، عمران خان انشاء اللہ دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان پاکستان کو قائد اعظم محمدعلی جناح کے فرمودات کے مطابق حقیقی آزاد مملکت بنانا چاہتے ہیں، عمران خان پاکستانی قوم کا مستقبل بہتر کر کے اللہ پاک کی رضا حاصل کرنا چاہتے ہیں، عمران خان نے پاکستانیوں کے کھربوں روپے ہڑپ کرنے والے لٹیروں کو بے نقاب کر دیا ہے، آج پاکستانی قوم امپورٹڈ حکومت کا اصل چہرہ پہچان چکی ہے، عمران خان کے سپاہی ہونے کے ناطے پاکستان کی خدمت جاری رکھیں گے۔
یاسمین راشد نے کہا کہ پاکستانی قوم کئی دہائیوں سے خاندانی سیاست کی بھینٹ چڑھ رہے تھے، وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث اس وقت ملک کو بدترین مہنگائی کا سامنا ہے۔
اجلاس میں عندلیب عباس، کرنل (ر) اعجاز حسین منہاس، شنیلہ علی، طارق ثناء باجوہ، نوشین حامد، علی عامر، سعادیہ سہیل، طارق حمید، شنیلہ روت، ڈاکٹر عاطف الدین، میاں عباد فاروق، خالد گجر ودیگر نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News