
ویکسینیشن
بچوں کو کورونا ویکسین لگانے کے معاملے پر 9 لاکھ والدین نے ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حیدرآباد اور کراچی کے بچوں میں کورونا ویکسین لگانے کے معاملے پر 9 لاکھ والدین نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کراچی اور حیدر آباد کے 9 لاکھ والدین نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار کردیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ نے بتایا کہ 19 سے 27 ستمبر تک جاری رہنے والی کورونا ویکسین مہم میں 25 لاکھ بچوں کو کورونا ویکسین لگائی گئی۔
محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ضلع وسطی کراچی میں سب سے زیادہ والدین نے کورونا ویکسین لگانسے سے انکار کیا ہے۔
محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہےکہ انسدادِ کورونا کی خصوصی مہم میں 5 سے 11 سال کے 34 لاکھ بچوں کورونا ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News