Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

2 اکتوبر سے لاہور تا کراچی مرحلہ وار مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

2 اکتوبر سے لاہور تا کراچی مرحلہ وار مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ
پاکستان ریلوے

لاہور: پاکستان ریلوے نے 2 اکتوبر 2022 سے لاہور تا کراچی مرحلہ وار مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ریلوے ہیڈ کوارٹرز آفس لاہور میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت وزارت ریلوے سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس ہوا۔

وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت اجلاس میں 2 اکتوبر 2022 سے مرحلہ وار کراچی تک مسافر ٹرینیں بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق پاکستان ریلوے نے یہ فیصلہ مسافروں کی مشکلات کے پیش نظر کیا ہے۔

پاکستان ریلوے کے مطابق روہڑی تک بحال کی گئی 2 ٹرینوں میں خیبر میل ایکسپریس اور رحمان بابا ایکسپریس کو 2 اکتوبر 2022 سے روہڑی کی بجائے کراچی تک چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں 5 اکتوبر 2022 سے لاہور اور کراچی کے درمیان قراقرم ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور پاک بزنس ایکسپریس کو بھی اپنے مقررہ روٹ سے بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Advertisement

لاہور اور کراچی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کا اوسط دورانیہ تقریباً 22 گھنٹے رکھا گیا ہے جب کہ انِ تمام ٹرینوں کواضافی کوچز کے ساتھ چلایا جائے گا۔

Advertisement

اعلامیے کے مطابق سفری دورانیے کا جائزہ 30 روزکے بعد لیا جائے گا اور بتدریج اس کو کم کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی تاریخ میں پہلی بار 1600سے زائد خواتین فورس کا حصہ بن گئیں
عازمین حج کی پہلی پرواز کراچی سے مدینہ منورہ پہنچ گئی
9 مئی کرنے والے تاریخ کے کوڑا دان میں نظر آئیں گے، مریم نواز
لاہور ایئرپورٹ پر اچانک آتشزدگی، امیگریشن سسٹم تباہ
9 مئی کے ملزمان کو ابتک سزائیں نہ ہونا ہمارے نظام پر سوالیہ نشان ہے، رانا ثنا اللہ
گواردر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے7 افراد ہلاک، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر