Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی کانگریس موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، حنا ربانی کھر

Now Reading:

امریکی کانگریس موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، حنا ربانی کھر
حنا ربانی کھر

وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کمزور ممالک کو موسمیاتی بحران سے نمٹنے میں مدد دینے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر کی امریکی رکن کانگریس الہان ​​عمر سے ملاقات  ہوئی ہے ۔

 

ملاقات کے دوران حنا ربانی کھر نے امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے فراہم کی جانے والی بروقت امداد کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بہتر، سرسبز اور لچکدار انداز میں تعمیر کرنے میں مدد کے لیے امریکہ اور عالمی برادری کی اضافی مدد درکار ہوگی۔

حنا ربانی کھر نے کہا کہ دنیا کو یکساں طور پر موسمیاتی بحران کا بوجھ بانٹنا چاہیے کیونکہ یہ ایک عالمی چیلنج ہے جس کے لیے عالمی ردعمل اور اجتماعی کارروائی کی ضرورت ہے۔

کانگریس کی خاتون رکن الہان ​​عمر نے پاکستان میں بے مثال سیلاب سے ہونے والے جانی نقصان اور تباہی پر ہمدردی کا اظہار کیا۔ انہوں نے تباہ کن سیلاب سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو مزید امداد کی فراہمی کے لیے اپنے تعاون کا یقین دلایا۔

Advertisement

دونوں فریقوں نے زراعت اور موسمیاتی تبدیلی سمیت متنوع شعبوں میں مستقل شمولیت کی ضرورت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر