Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی ہائی کمشنر کا فلڈ ریلیف کیمپ نوشہرہ کا دورہ

Now Reading:

برطانوی ہائی کمشنر کا فلڈ ریلیف کیمپ نوشہرہ کا دورہ
برطانوی ہائی کمشنر

برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے نوشہرہ میں سیلاب سے متاثرہ دیہات سمیت فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا ہے۔

اس حوالے سے ترجمان برطانوی ہائی کمشن کا کہنا ہے کہ نوشہرہ میں برطانوی خیراتی تنظیم اسلامک ریلیف متاثرہ افراد کو جان بچانے والی امداد فراہم کر رہی ہے اور اعلان شدہ 15 ملین پاؤنڈز کی اضافی رقم فوری طور پر زندگی بچانے والی امداد کے لیے خرچ کی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے، برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستان کے ساتھ برطانیہ کے عزم کا اعادہ کیا  ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران برطانوی ہائی کمشنر نے گاؤں کاکول آباد کا بھی دورہ کرتے ہوئے متاثرین سے ملاقات کی ہے اور  سیلاب کے دوران ہونے والے نقصانات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین کو برطانیہ کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا یقین دلایا ہے۔

اس حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ جن لوگوں سے میں آج ملا ہوں وہ مضبوط ہیں، یہ لوگ دوبارہ تعمیرات کریں گے لیکن انہیں پانی، صفائی اور پناہ گاہ کے ساتھ فوری مدد کی ضرورت ہے۔

Advertisement

انہوں نے یقین دلایا ہے کہ برطانیہ اس کی فراہمی میں مدد کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی کابینہ نے پیکا آرڈیننس میں ترامیم کےلیے کمیٹی تشکیل دے دی
شہدائے وطن کی یاد میں الحمرا آرٹس کونسل میں شاندار تقریب
وزیراعظم کا آزادکشمیر کےلیے 23 ارب روپے کے امدادی پیکیج کا اعلان
ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، پاسپورٹ مافیا کے5ملزمان کے خلاف مقدمہ درج
’’حکومت یا کوئی اور ریاستی ادارہ عدلیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتا‘‘
معطل ہونے والے اراکین کی تنخواہیں اورمراعات روک دی گئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر