اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے ورکرز کنونشن کیلئے پی ٹی آئی کو این او سی جاری کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت نا دینے سے متعلق درخواست پر آج ہونے والی سماعت کو نمٹا دی گئی ہے۔
چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کنونشن سنٹر میں ورکرز کنونشن کی اجازت دے دی ہے ۔
بعدازاں تحریک انصاف نے عدالت کے سامنے این او سی جاری ہونے کی تصدیق بھی کی ہے۔
اس حوالے سے چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا تھا کہ مستقل کے لیے ہم کوئی ڈائریکشن نہیں دے سکتے کیونکہ یہ انتظامیہ کا معاملہ ہے مستقبل میں کیا ہو سکتا ہے حالات کا پتہ نہیں ہوتا اور یہ عدالت انتظامیہ کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ آپکو این او سی مل گیا ہے بس آپکی درخواست نمٹا رہے ہیں ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
