کراچی ایئرپورٹ
کراچی ایئرپورٹ پر نجی ایوی ایشن کمپنی کے کھڑے طیاروں سے پرزے چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بول نیوز نے بڑا اسٹینگ آپریشن کیا اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کے حکام کی نااہلی سامنے لے آیا۔
بول نیوز کے مطابق کے کے ایوی ایشن کمپنی کے جہازوں کے پنکھے اور دیگر سامان چوری ہوگئے، کروڑوں روپے مالیت کے جہاز مٹی تلے دب گئے جس کی وجہ سے جہازوں پر مٹی کے ڈھیر جمع گئے۔
کراچی ائیرپورٹ پر کھڑے طیاروں
سے پرزے چوری ہونے کا انکشاف
براہ راست دیکھیں: https://t.co/7PN6qbA9Hd#Airplane #Karachi #BreakingNewsUpdate #BOLNews pic.twitter.com/OrllDAc9xCAdvertisement— BOLNetwork (@BOLNETWORK) September 13, 2022
نجی ایوی ایشن کمپنی کا سیل کرنے کے بعد جہازوں کی نگہبانی سی اے اے نہ کرسکا جس کے باعث فضا میں اڑنے والے نجی ایوی ایشن کمپنی کے جہاز خراب ہوگئے۔
نجی ایوی ایشن کمپنی کے جہاز سی اے اے حکام کے رحم وکرم پر
بول نیوز نے ایکسکلوزو فوٹیجز حاصل کرلئے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایئرپورٹ پر کھڑے جہاز کے ٹائر پنچر ہیں اور مٹج تلے دب کر جہازوں کو اڑنے میں مدد دینے والے پنکھے (پروپیلر) بھی چوری ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں؛ سی اے اے کا کراچی ایئرپورٹ کے رن وے لائٹس سے متعلق بڑا فیصلہ
اس کے علاوہ سی اے اے کی طرف سے سیل کیی گئی کے کے ایوی ایشن کمپنی کے چار میں 2 جہازوں کے پروپیپلرز (پنکھے) بھی چوری ہوگئے اور جہازوں پر مکڑیوں نے جالے بھی بنا لیے ہیں۔
واضح رہے کہ نجی ایوی ایشن کمپنی کے جہازوں کو سی اے اے حکام کے رحم وکرم پر چھوڑا تھا اور اب کے کے ایوی ایشن کمپنی کی کروڑوں روپے مالیت کی سرمایہ کاری سی اے اے کے باعث ڈوب رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News