
الیکشن کمیشن نے الیکشن ملتوی کر کے توہین عدالت کی ہے، پرویزالہٰی
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے والے مریضوں کیلئے پینل میں مزید اسپتال شامل کرنے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔
وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہٰی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں ہیلتھ کارڈ کی افادیت کو مزید بہتر بنانے کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں سرجری کی جدید ٹیکنالوجی سائبر نائف شامل کرنے کی بھی منظوری دے دی۔
‘ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مزید امراض کے علاج کی سہولت بھی دینگے’
چوہدری پرویزالہٰی نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہیلتھ کار ڈ کے ذریعے علاج کرانے والوں کیلئے آسانیاں پیدا کی جا رہی ہیں، ہیلتھ کارڈ کے ذریعے مزید امراض کے علاج کی سہولت بھی دیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ عمران خان کے ویژن کے مطابق ہیلتھ کارڈ کو مزید بہتر بنایا جائے گا، ہماری حکومت نے اسپتالوں کی ایمرجینسیز میں مریضوں کے لیے مفت ادویات کا پروگرام شروع کیا ہے۔
‘پنجاب میں 20لاکھ افراد ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرا چکے ہیں’
دوسری جانب پنجاب کی وزیرِ صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں 20لاکھ افراد ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرا چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر، گھر کی اسپتال کے محسن گھرکی اور ڈاکٹر عامر عزیز نے اجلاس میں شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا عمران خان کے ہیلتھ کارڈ پروگرام کو بہتر طریقے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہٰی نے صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بڑے اقدامات کرنا شروع کر دیئے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ دوسرے مرحلے میں وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بستروں کی تعداد 400 تک بڑھائی جائے گی، ہسپتال میں ڈاکٹروں خصوصا اینتھیزیالوجسٹ اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی کمی کو فی الفور پورا کیا جائے گا، اینتھیزیالوجسٹ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے انہیں خصوصی الاؤنس دیں گے۔
پرویزالہٰی نے ڈاکٹرز کی استعداد کار میں اضافے کے لیے خصوصی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وزیرآباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی خالی اراضی پر ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی رہائش گاہیں بنائی جائیں، صوبے کے عوام کو صحت کی بہترین سہولتوں کی فراہمی کے لیے فائل کسی جگہ نہیں رکنی چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News