پاکستان میں مزید بارشوں اور سیلاب کا خدشہ، اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
جنیوا: اقوام متحدہ نے پاکستان میں مزید بارشوں اور سیلاب کے خدشے کے پیش نظر خبردار کردیا ہے۔
پاکستان میں آنے والے مہینوں میں مزید بارش کی توقع ہے جب کہ اقوام متحدہ نے متوقع بارشوں سے ابتر سیلابی حالات بدترین ہونے کا خدشہ ظاہر کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئندہ مہینوں میں مزید بارشیں ہونے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 13 سو سے تجاوز کرگئی
رپورٹ میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ سیلاب سے متاثرین کے حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ مزید بارشیں لاکھوں سیلاب متاثرین کی مشکلات بڑھا دیں گی۔
رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کا ادارہ پاکستان میں تباہ کن سیلاب سے تباہ ہونے والے علاقوں میں مقامی کمیونٹیز اور پناہ گزینوں کی مدد کے لیے اپنی مدد کو بڑھاتے ہوئے وسائل اور عملے کو متحرک کر رہا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو اس صورت حال میں جس قدر تباہی کا سامنا ہے اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا، بہت سے لوگ کھلے آسمان تلے رہ رہے ہیں۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حالیہ مون سون بارشوں کے دوران وسیع علاقہ سیلاب سے متاثر ہوا ہے جب کہ 1100 سے زائد افراد جاں بحق اور تقریباً 1600 زخمی ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے تقریباً 3 لاکھ مکانات مکمل طور پر تباہ اور 6 لاکھ 50 ہزار سے زائد کو نقصان پہنچا ہے جب کہ فصلوں کے تباہ ہونے کی وجہ سے ذریعہ معاش مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ سیلا ب سے 2 ملین ایکڑ رقبے پر منفی اثر پڑا ہے اور تقریباً 7 لاکھ 35 ہزار مویشی ہلاک ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
