
ازبکستان کی جانب سے بھی پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد کا آغاز کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ازبکستان سے سیلاب متاثرین کے امدادی سامان کا پہلا خصوصی طیارہ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گیا۔
ازبکستان سے آنے والے سیلاب متاثرین کا سامان وفاقی وزیر سائنس ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ نے وصول کیا۔
ازبکستان کی طرف سے امدادی امداد کا گرمجوشی اور تشکر کے ساتھ خیر مقدم کیا گیا۔
دوسری جانب ترکیہ کی طرف سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کی امداد جاری ہے جس کے تحت مزید 2 طیارے امدادی سامان لیکر ترکیہ سے اسلام آباد انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔
Thank you #Turkiye for sustained relief assistance to help alleviate suffering caused by #FloodsInPakistan.
10th relief flight was received at Jinnah International Airport, Karachi.
🇵🇰🤝🇹🇷 pic.twitter.com/Q9ylcqjLz4
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) September 1, 2022
اسلام آباد ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے ترکیہ کے حکام کو خوش آمدید کہا اور امدادی سامان وصول کیا۔
اس موقع پر این ڈی ایم اے وزرات خارجہ اور اے ایس ایف حکام ایرپورٹ پر موجود تھے ۔
یاد ہے کہ ترکیہ سے مجموعی طور پر 11 طیاروں کے ذریعے اب تک 120 ٹن سے زائد امدادی سامان سیلاب متاثرین کے لیے لایا گیا ہے جبکہ 9 طیاروں کے ذریعے کراچی ایئرپورٹ اور 2 طیاروں نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سیلاب متاثرین کے لیے سامان پہنچایا ہے۔
اسکے علاوہ متحدہ عرب امارات سے نویں امدادی پرواز نور خان ایئر بیس راولپنڈی پہنچ گئی ہے۔
Thank you #UAE for continuing relief assistance as part of the humanitarian air corridor established between #Pakistan and #UAE to help alleviate suffering caused by #FloodsInPakistan.
The 9th relief flight was received at Nur Khan Air Base tonight.
🇵🇰🤝🇦🇪 pic.twitter.com/8OcrPmlic4
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) September 1, 2022
امدادی پرواز میں کھانے پینے کی اشیاء، طبی سامان اور خیمے شامل ہیں ۔
اس حوالے سے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پرواز پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان انسانی ہمدردی کی بنیاد پر قائم فضائی پل کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ضرورت کی اس گھڑی میں متحدہ عرب امارات کی حکومت اور عوام کی فراخ دل اور دل سے تعاون پر شکر گزار ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News