اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی دہائیوں پر محیط زندگی پاکستان کے ساتھ شاندار تعلقات پر مبنی تھی۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے برطانوی ہائی کمیشن کا دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے برطانوی ہائی کمشنر سے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔
اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے برطانوی سفارتخانے میں رکھی گئی تعزیتی کتاب میں ملکہ الزبتھ دوم کی زندگی سے وابستہ اہم پہلوؤں پر اپنے تاثرات قلم بند کیے اور ملکہ کے انتقال پر شاہی خاندان اور عوام سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملکہ الزبتھ دوم جنوبی ایشیاء میں امن و استحکام کی داعی تھیں۔
پرویز اشرف نے کہا کہ ملکہ الزبتھ دوم نے 1997 میں پاکستان کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کیا تھا جس میں انہوں نے جنوبی ایشاء میں امن کے قیام کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
یاد رہے کہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔
ملکہ کو پچھلے سال اکتوبر سے صحت کے مسائل کا سامنا تھا جس کے باعث انہیں چلنے پھرنے اور کھڑے ہونے میں مشکل پیش آتی تھی۔
واضح رہے کہ ملکہ برطانیہ کے انتقال کے بعد شہزادہ چارلس، بادشاہ چارلس بن گئے اور ڈچز آف کارنوال کامیلا کو ملکہ کا درجہ مل گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
