Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپس میں پاک آرمی اور ایف سی کا ریسکیو آپریشن

Now Reading:

سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف کیمپس میں پاک آرمی اور ایف سی کا ریسکیو آپریشن
سیلاب متاثرین

سیلاب متاثرین کی بحالی کے لئے ریلیف کیپمس میں پاک فوج اور ایف سی کا ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی، ایف سی اور سول انتظامیہ کی مشترکہ ریلیف آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ سیلاب زدگان کو پناہ گاہیں، خوراک، طبی دیکھ بھال، تعلیم اور دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 11ریلیف کیمپس کام کر رہے ہیں جہاں متاثرین کو پکا ہوا کھانا اور راشن تقسیم کیا جارہا ہے۔

آئی ایس پی آر نےبتایا کہ بولان میں 38 خاندانوں، ڈیرہ بگٹی میں 110 افراد اور سبی میں داخل مریضوں کو پکا ہوا کھانا فراہم کیا جارہا ہے۔

Advertisement

 اسکے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے کے متاثرہ علاقوں میں 1865 متاثرین میں راشن کے پیکٹس فراہم کیے گئے ہیں جس میں آٹا، دالیں، چاول، چینی، کوکنگ آئل، پانی، دودھ اورجوس شامل ہیں۔

آرمی، ایف سی اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے83  فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں27964 مریضوں کو مفت طبی امداد اور ادویات فراہم کی گئی ہیں۔

دوسری جانب پاک فوج کے بروقت کارروائی نے متعدد افراد کی جان بچالی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سندھ کے علاقے بوبک میں کشتی الٹ گئی جس دوران کشتی الٹنے کے سبب بزرگ ، خواتین اور بچے پھنس گئے ۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہپاک فوج کے جوانوں نے بروقت ریسکیو آپریشن شروع کردیا تھا جس کی وجہ سے ریسکیو کیے جانے والے لوگوں کو باحفاظت ان کے گاوں منتقل کردیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر