
صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق دھماکہ دستی بم سے ہوا ہے۔ دھماکے کے باعث ایک رکشہ اور قریبی دکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
دھماکے کے زخمیوں کو سول اسپتال اور بی ایم سی پہنچایا جارہا ہے۔
دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News