
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت نے مزید شکست سے بچنے کے لیے الیکشن ملتوی کروا دیا۔
تفصیلات کے مطابق فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتی اتحاد کو یقینی شکست نظر آچکی تھی اس ہی لیے الیکشن ملتوی کروا دیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے امیدواران کو ہر گلی سے رسوائی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا، عمران خان نے تمام حلقوں سے مخالفین کی ضمانتیں ضبط کر لینی تھیں۔
فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، حکومتی اتحاد جب بھی الیکشن کروائے گا انہیں منہ کی کھانی پڑے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News