Advertisement
Advertisement
Advertisement

این آراو ٹو پر تیزی سے عمل جاری ہے، شہزاد وسیم

Now Reading:

این آراو ٹو پر تیزی سے عمل جاری ہے، شہزاد وسیم
شہزاد وسیم

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ آج این آراو ٹو پر تیزی سے عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر سینیٹ سینیٹر شہزاد وسیم نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج لندن فلیٹس میں رہنے والے رہتے بھی وہیں ہیں اور تضاد کی باتیں بھی کرتے ہیں، ایک کہتا رہا کہ ہمارے نہیں دوسرا کہتا رہا الحمد للہ ہمارے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہاں آڈیو پر سیکیورٹی بریچ ہوئی ہے اور چوری کو کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے ۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ آڈیو لیکس سے ثابت ہوگیا ان کا ذاتی مفاد اولین ہے، یہ آڈیو لیک میں بھارت سے پلانٹ منگوارہے ہیں اور یہ پلانٹ نجی ہاؤسنگ سکیم میں لگانے کے لئے وزیر اعظم ہاوس استعمال ہورہا ہے۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ آج کسان اسلام آباد کی سڑکوں پر بیٹھے ہیں اور ان کی کوئی سننے والا نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سیلابی صورتحال کے بعد جو پانی سے بچ گیا وہ سانپ سے مر گیا جو سانپ سے بچ گیا وہ بھوک سے مرگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم بھوکی مررہی ہے یہ چوری چھپا کر ایک دوسرے کو مٹھائیاں کھلا رہے ہیں، قوم نے یہ سب دیکھ لیا ہے اب وہ خود اپنا فیصلہ کرنے والی ہے، الیکشن کروائیں یہی مسائل کا حل ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل سینیٹر فیصل جاوید خان اور سینیٹر محسن عزیزکو نہ بولنے دینے پر اپوزیشن نے سینیٹ سے واک آوٹ کردیا تھا جس پر چیئرمین سینیٹ اپوزیشن کو منانے کی ہدایت کی تھی تاہم اپوزیشن کے احتجاج کے بعد اپوزیشن کو مائیک مل گیا تھا۔

بعدازاں سینیٹ اجلاس پیر کی سہہ پہر چار بجے تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر