Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ضلع آواران کیلئے صحت، تعلیم اور بجلی کے منصوبوں کا اعلان

Now Reading:

وزیراعلیٰ بلوچستان کا ضلع آواران کیلئے صحت، تعلیم اور بجلی کے منصوبوں کا اعلان
وزیراعلیٰ بلوچستان

قطر میں عالمی ورلڈ کپ کا انعقاد عرب اور عالم اسلام کے لئے باعث فخر ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ضلع آواران کیلئے صحت، تعلیم اور بجلی کے منصوبوں کا اعلان کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے آواران میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آواران کا نہیں پورے بلوچستان کا خدمتگار ہوں، آوران میں تعلیم صحت کی سہولیات ہماری ترجیحات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج اپنے اس علاقے میں ہوں جہاں چند سال قبل حالات انتہائی خراب تھے، انسرجینسی نے ہمیں کئی سال پیچھے دھکیل دیا، فوج پاکستان کی قربانیوں سے آج آواران امن کا گہوارہ بنا۔

‘ملک کی حفاظت اور سلامتی میں افواج پاکستان کا اہم کرداررہا ہے’

وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں گرلز کیڈٹ کالج بنائیں گے یہ خواب شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کا تھا، گرلز کیڈٹ کالج کا افتتاح شہید کی فیملی سے کرائیں گے۔

Advertisement

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیلاب ہو زلزلہ یا امن امان کا مسئلہ ہر مشکل گھڑی میں پاک فوج نے بھرپور مدد کی، قومیں وہی ترقی کرتی ہیں جو اپنے اداروں کا احترام کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے انفرادی عمل پر اور پورے ادارے پر تنقید کرنا مناسب نہیں، ملک کی حفاظت اور سلامتی میں افواج پاکستان کا اہم کردار رہا ہے۔

‘سیلاب ہمارے لئے کڑا امتحان ہے’

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اسمبلی میں آج کوئی اپوزیشن نہیں، سب کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں، سیلاب ہمارے لئے کڑا امتحان ہے، پورے صوبے میں نقصانات بہت زیادہ ہوئے ہیں۔

عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے، تنقید کرنے والے کرتے رہیں اس کی پرواہ نہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے مزید کہا کہ خود جاؤں یا نہ جاؤں اصل مقصد عوام کو ریلیف ملنا چاہیےمیرے جانے سے پوری انتظامیہ پرٹوکول میں لگ جاتی ہے۔

Advertisement

بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی شروع نہ ہوسکی

بلوچستان کے متاثرہ علاقوں میں سیلاب متاثرین کی بحالی شروع نہ ہو سکی۔

تفصیلات کے مطابق قلعہ سیف اللّٰہ، قلعہ عبداللّٰہ، زیارت، دکی، مسلم باغ، خانوزئی، پشین، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی میں سیکڑوں بےگھر خاندان خیموں سے محروم ہیں۔

Advertisement

سیلاب متاثرین کا کہنا ہے کہ اب تک سیلاب زدہ علاقوں میں سڑکیں بحال نہیں کی گئی ہیں۔

متاثرہ افراد نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ کھانے کا سامان تو مل رہا ہے لیکن پکانے کے لیے برتن نہیں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں میں بیماریاں بھی پھیلنے لگی ہیں۔

وزیراعظم کا بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر