Advertisement
Advertisement
Advertisement

یو اے ای سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا سلسلہ جاری، مزید 2 اماراتی پروازوں کی آمد

Now Reading:

یو اے ای سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کا سلسلہ جاری، مزید 2 اماراتی پروازوں کی آمد

اماراتی پرواز

متحدہ عرب امارات سے 2 مزید خصوصی طیارے یو این کمیشن فار رفیوجیز کا امدادی سامان لیکر کراچی ایئرپورٹ پہنچ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یو اے ای ایئرفورس کے طیارے اقوام متحدہ کی ایجنسیوں کا سامان لے کر آئے ہیں۔

کراچی ایئر پورٹ پر طیارے کی آمد کے موقع پر یو اے ای سفارتخانے، این ڈی ایم اے اور پاک آرمی 5 کور کے اعلیٰ حکام موجود تھے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات سے پہنچنے والی دسویں اور گیارہویں پرواز میں سیلاب متاثرین کی ضروریات کا سامان شامل ہے۔

متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کیلئے امداد کی آمد کا سلسلہ جاری

Advertisement

چند روز قبل بھی متحدہ عرب امارات سے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی سامان لے کر طیارہ کراچی ایئرپورٹ پر پہنچ گیا تھا۔

یو اے ای سے آئے طیارے میں سیلاب متاثرین کیلئے کھانے پینے کی اشیاء، خیمے، کمبل لائے گئے تھے۔

سندھ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے متعلق اماراتی سفارتخانہ نے وزارتِ خارجہ کو تحریری طور پر آگاہ کیا تھا۔

متحدہ عرب امارات کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری رکھنے کا عزم

متحدہ عرب امارات کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امداد جاری رکھنے کا عزم کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے پچاس ملین ڈالر کی امدادی سامان کی پہلی قسط کی فراہمی شروع کر دی۔

Advertisement

 انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان نے بدھ کی رات ان سے ٹیلی فونک گفتگو میں یقین دلایا کہ متحدہ عرب امارات سیلاب متاثرین کی مدد جاری رکھے گا۔

‘متحدہ عرب امارات کا مشکل حالات میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں’

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کا مشکل حالات میں مدد کرنے پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ یو اے ای انسانی ہمدردی کی بنیاد پر راہداری کے قیام سمیت سیلاب زدگان کی مسلسل مدد کے لیے پیش پیش رہا۔

ان کا کہنا تھا کہ یو اے ای ریڈ کریسنٹ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے سیلاب کی امدادی کوششوں میں مدد کے لیے عطیہ کی مہم شروع کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر