
کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات کی جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کے اہل خانہ سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (ائی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر پشاور کی شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے لازوال قربانی پر شہید اور ان کے خاندان کو خراج تحسین پیش کیا ۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ وطن کے بہادر سپوت کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کیڈٹ کالج وانا کے مرکزی آڈی ٹوریم کو عبدالولی وزیر شہید کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید کیپٹن عبدالولی وزیر کیڈٹ کالج وانا کے طالب علم تھے اور شہید کے والد کیڈٹ کالج وانا میں ہی ملازم ہیں۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہشہید کیپٹن ولی نے آپریشن کی قیادت کرتے ہوئے شہادت قبول کی جس میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News