
ریلوے پولیس
لاہور میں ریلوے پولیس نے خاتون مسافر کا گمشدہ قیمتی پرس ڈھونڈ کر ان کو واپس کر دیا۔
ریلوے پولیس کے ترجمان کے مطابق پرس میں 61 ہزار روپے اور سونے کی انگھوٹی موجود تھی جس کو خاتون کے حوالے کردیا گیا ہے۔
لاہور ڈویژن نے خاتون مسافر کا گمشدہ قیمتی پرس تلاش کر کے اس کے حوالے کر دیا۔
مسافر خاتون ٹرین رحمان بابا ایکسپریس میں سفر کناں تھی جو کہ اپنا پرس ریلوے سٹیشن وزیر آباد بھول گئی تھی اور ٹرین میں موجود ریلویز پولیس کے گشت ملازمان کو اطلاع دی تھی۔ پرس میں 61 ہزار روپے موجود تھے۔ pic.twitter.com/k3z5pY3Wqb— Pakistan Railways Police Official (@ig_prp) September 25, 2022
ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون بذریعہ ٹرین رحمان بابا وزیرآباد سے حافظ آباد سفر کناں تھی۔
ترجمان ریلوے نے بتایا کہ پرس کی گمشدگی کی اطلاع خاتون نے ریلویز پولیس گشت ملازمین کو دی، جس پر کانسٹیبل محمّد بلال نے طویل جدوجہد کے بعد پرس کو وزیرآباد اسٹیشن سے ڈھونڈ نکالا۔
واضح رہے کہ قیمتی پرس کو تھانہ ریلویز پولیس وزیرآباد میں مسافر خاتون کے حوالے کیا گیا۔
راولپنڈی ریلویز پولیس نے فرض شناسی کی مثال قائم کردی
چند روز قبل بھی ریلویز پولیس راولپنڈی ڈویژن نے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے مسافر کے 6 لاکھ روپے لوٹا دیئے تھے۔
ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ اشرف نامی اسلام آباد کا رہائشی مسافر اپنا قیمتی سفری بیگ راولپنڈی اسٹیشن پر بھول گیا تھا جبکہ مسافر راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر بذریعہ ٹرین خیبر میل راولپنڈی سے روہڑی سفر کے لیے آیا تھا۔
ترجمان ریلوے پولیس نے بتایا کہ مسافر کے سفری بیگ میں 6 لاکھ کے قریب نقدی اور انعامی بانڈز سمیت آرٹیفیشل جیولری اور دیگر ضروری سامان موجود تھا۔
ترجمان ریلوے پولیس نے کہا کہ آن ڈیوٹی ملازمین نے بیگ لاوراث پاکر ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک راولپنڈی سٹیشن کے حوالے کر کے مالک کی تلاش شروع کردی تھی۔
ترجمان ریلوے نے بتایا کہ ریلویز پولیس ہیلپ ڈیسک راولپنڈی نے طویل جدوجہد کے بعد حقیقی مالک کو تلاش کرکے بیگ اور نقدی وغیرہ مالک کے حوالے کر دیئے۔
ترجمان ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ بیگ کو ڈی ایس پی ریلویز راولپنڈی کے زیرِ نگرانی مسافر کے حوالے کیا جبکہ ڈی آئی جی نارتھ ڈاکٹر محمد وقار عباسی نے ایمانداری پر ملازمین کو تعریفی اسناد اور انعام سے نوازا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News