Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیلابی پانی کو علاقوں سے 2 ماہ میں نکال دیا جائے گا، وزیر اعلی سندھ

Now Reading:

سیلابی پانی کو علاقوں سے 2 ماہ میں نکال دیا جائے گا، وزیر اعلی سندھ
وزیر اعلی سندھ

وزیر اعلی سندھ

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سیلابی پانی کو علاقوں سے 2 ماہ میں نکال دیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے لاڑکانہ رتودیرو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی تک کسی کو اس کا اندازہ بھی نہیں کہ کتنی بارش ہوئی، میں سندھ بھر کے اضلاع میں گیا ہوں، میں نے آج متعدد کیمپس کا دورہ کیا لوگ سڑکوں پر بیٹھے ہیں مختلف اضلاع سے لاڑکانہ آئے ہیں۔

‘پانی کو علاقوں سے نکلنے میں ابھی وقت لگے گا’

انہوں نے کہا کہ سندھ بھر ایورج 11 سو ملی میٹر بارش ہوئی چند علاقوں میں 18 سو ملی میٹر تک ہوئی، کشمور سے سیہون تک کے تمام اضلاع دریا کا منظر پیش کر رہے ہیں، 1 سو 40 ملین ایکڑ فٹ پانی آیا ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ تربیلا ڈیم جیسے 20 ڈیمز کے پانی جتنی بارش سندھ میں ہوئی، پانی صرف منچھر جھیل کے ذریعے دریائے سندھ میں جائے گا اور کوئی حل نہیں، پانی کو علاقوں سے نکلنے میں ابھی وقت لگے گا۔

Advertisement

‘ہم سب کو امداد نہیں پہنچا سکے’

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صرف 4 سے ساڑھے 4 لاکھ ٹینٹس ابھی تک بانٹ چکے ہیں جو کہ کافی نہیں ہیں، بیرونی امداد ضرور ملی ہے میں سب کا شکر گزار ہوں لیکن ساری امداد ملا کر صرف 10 ہزار ٹینٹس ملے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب کو امداد نہیں پہنچا سکے اسکی کی وجہ مطلوبہ چیزوں کی ترسیل کا نہ ہونا ہے، ملیریا کی دوا ختم ہوگئی، بخار کی دوا ختم ہو گئی، مچھردانیوں کی قلت ہے پیسوں کی قلت نہیں سامان کی قلت ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے دریائے سندھ کو 6 مقامات سے کٹ دیئے اس کے باوجود صرف 2 لاکھ کیوسک پانی منچھر سے دریائے سندھ میں جا رہا ہے۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ شھداد کوٹ اور ایف بی بند میں لگائے گئے بریچز کو بند کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں، سیلاب اور بارش کا 75 فیصد پانی 2 ماہ میں نکال دیا جائے گا باقی کو وقت لگے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر