Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان آرمی سندھ میں فلڈ ریلیف کے ساتھ شاہراہوں کو کلیئر کرانے میں بھی مصروف

Now Reading:

پاکستان آرمی سندھ میں فلڈ ریلیف کے ساتھ شاہراہوں کو کلیئر کرانے میں بھی مصروف

پاکستان آرمی سندھ میں فلڈ ریلیف کے ساتھ شاہراہوں کو کلیئر کرانے میں بھی مصروف ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں کے سبب قومی شاہراہ پر بدترین ٹریفک جام آخر کار پاک آرمی کی انتھک کاوشوں سے بحال ہو گیا، پاکستان آرمی سندھ میں فلڈ ریلیف کے ساتھ شاہراہوں کو کلیئر کرانے میں بھی مصروف ہے۔

کنڈیارو اور ہیلانی کے درمیان کئی گھنٹوں سے بند قومی شاہراہ کو پاکستان آرمی کی کوشش سے کھول دیا گیا ہے، قومی شاھراہ  ٹرکس اور دیگر ٹریفک کی طویل قطاروں کی وجہ سے بند تھی۔

پاکستان آرمی نے فوری اقدام اٹھایا اور خراب گاڑیوں کی ہنگامی بنیادوں پر مرمت کر کے ٹریفک بحال کیا۔

پاک فوج گاڑیوں کے مکینکس اور الیکٹریشنز کے ہمراہ قومی شاہراہ پر مسلسل کام میں مصروف رہے اور ٹریفک کی روانی بحال کی۔

Advertisement

پاکستان آرمی نے ہائی وے پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کو معمول کے مطابق رواں دواں کیا۔

قومی شاہراہ کے بحال ہونے پر پھنسے مسافر اور مزدور اپنی اپنی منزل کو روانہ ہوئے اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ مذکورہ قومی شاہراہ پر سے دو لاکھ گاڑیاں روزانہ گزرتی ہیں، قومی شاہراہ حالیہ سیلاب اور بارشوں کے سبب تباہ حال ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر