Advertisement
Advertisement
Advertisement

جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دی جائے، گورنر پنجاب

Now Reading:

جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دی جائے، گورنر پنجاب
بلیغ الرحمان

بلیغ الرحمان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دی جائے تاکہ وہ رہائی پانے کے بعد اچھے انسان بن سکیں۔

گورنر محمد بلیغ الرحمان سے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ کی ملاقات ہوئی جس میں آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب کو جیلوں میں قیدیوں کی سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر بریف کیا۔

‘قیدی بحیثیت انسان بنیادی حقوق کے مستحق ہیں’

بلیغ الرحمان نے کہا کہ قیدی مجرم ہونے کے ساتھ انسان بھی ہیں، قیدی بحیثیت انسان بنیادی حقوق کے مستحق ہیں، جیلوں میں قیدیوں کی اصلاح پر توجہ دی جائے تاکہ وہ رہائی پانے کے بعد اچھے انسان بن سکیں۔

آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم  

Advertisement

دوسری جانب آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم  نے کہا کہ پنجاب کے جیلوں میں قیدیوں کی فلاح بہبود کے مختلف اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور واش رومز بہتر بنائے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ جیلوں میں ماحول بہتر بنایا گیا ہے، قیدیوں کو اپنے اہل خانہ سے 30 منٹ ٹیلی فون پر بات کرنے کی سہولت دی گئی ہے۔

پولیس اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد

پشاور: خیبر پختونخوا میں پولیس اہلکاروں پر دوران ڈیوٹی اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خیبر پختونخوا پولیس نے اعلامیہ جاری کر دیا ہے اور سنٹرل پولیس یونٹ نے تمام سربراہان کو ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پابندی دہشتگردی کے واقعات میں اضافے کے پیش نظر لگائی گئی ہے، پابندی اہلکاروں کی حفاظت کے لئے لگائی تاکہ اہلکار چوکس رہیں اور اپنی جان گنوا نہ بیٹھیں۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر