
شوکت ترین
سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ پرائیوٹ گفتگو ٹیپ کرنے کاعمل غیرقانونی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے کہا کہ آڈیوٹیپ کے زریعے سے پی ٹی آئی کی ساکھ کومتاثرکرنے کی کوشش کی گئی، پرائیوٹ گفتگو ٹیپ کرنے کاعمل غیرقانونی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کے پی کے فنانس منسٹرنے مفتاح اسماعیل کوخط لکھا تھا، انہوں نےلکھا100ارب روپے فاٹا کے لیئے، دوماہ سے خط لکھ رہا ہوں۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ سیلاب سےمتعلق صورتحال بھی خط میں شامل تھی، پیرکی صبح یہ ٹیپ لیک ہوگئی۔
انہوں نے کہا کہ اُس دن آپ نے ٹیپ لیک کیوں کی جس دن آئی ایم ایف سے منظوری ملنی تھی، آئی ایم ایف کے پروگرام کوکون متاثر کررہا تھا ہم یا آپ؟
شوکت ترین نے کہا کہ ہمارامقصد ہے کہ اپنے پیسے خد اپنے ملک پرخرچ کریں، عمران خان نے تمام سیلاب متاثرین کےلیئے 5ارب روپےجمع کیے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی 50روپےفی یونٹ پرپہنچ گئی اورگیس بھی مہنگی ہونےوالی ہے، حکومت نے کہا تھا مہنگائی کی شراح ساڑھے 11فیصد ہوگی اوراب کچھ سے کچھ بتاتے ہیں۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے پہلے ہماری اچھی رپورٹ لکھی تھی اب خراب رپورٹ لکھنا شروع ہوگئے ہیں، ہم دسمبرمیں ہی آئی ایم ایف سے چھٹکارا حاصل کرلیتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب بہت بڑا ڈیزاسٹرہے، بحیثیت قوم اکٹھا ہونا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News