Advertisement
Advertisement
Advertisement

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے جامع ایکشن پلان بنالیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

Now Reading:

ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے جامع ایکشن پلان بنالیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
پرویزالہیٰ

پرویزالٰہی کو منی لانڈرنگ کیس میں پیش کرنےکامعاملہ، مذید سماعت15ستمبرتک ملتوی

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے جامع ایکشن پلان بنالیا ہے۔

وزیراعلیٰ پرویزالہیٰ سے ایم پی اے سعید احمد سیدی، سابق ایم این چوہدری اشفاق اور چیف ایگزیکٹو آفیسر چن ون کاشف اشفاق کی ملاقات ہوئی جس میں ترقیاتی منصوبوں اور عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

‘ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ کی جائیگی’

چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے جامع ایکشن پلان بنایا ہے، سیکرٹریز کی کارکردگی کو ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل سے لنک کیا ہے، منصوبوں کو مقرر کردہ مدت میں مکمل کرنے کے لئے مانیٹرنگ کا موثر نظام وضع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ آفس سے ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کی نگرانی کی جائے گی، ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیش رفت کا خود باقاعدگی سے جائزہ لوں گا۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اورمعیار یقینی بنانے کے لئے ہر سطح پر مانیٹرنگ کی جائے گی اور ٹوبہ ٹیک سنگھ سمیت صوبہ بھر کے کاشتکاروں کے آبپاشی سے متعلق مسائل حل کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ جی ایم سکندر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

پاکستان کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے حاصل کیے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آگئیں

پاکستان کے  مختلف ممالک سے ترقیاتی منصوبوں  کے لیے حاصل کیے گئے قرض کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بول نیوز کے کانٹینٹ سیل نے پاکستان کے 11 ممالک سے جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے حاصل کیے گئے قرض کی تفصیلات حاصل کرلیں۔

دستاویزات کے مطابق پاکستان نے 11 ممالک سے 101 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 10 ارب 82 کروڑ 58 لاکھ  17 ہزار ڈالر کا قرض لیا۔

Advertisement

11 ملکوں میں چین ،برطانیہ،امریکہ،فرانس،سعودی عرب،جاپان ،جرمنی،جنوبی کوریا،اٹلی ،کویت اور عمان شامل ہیں ۔

پاکستان نے جاری ترقیاتی منصوں کے لیے سب سے زیادہ قرض چین سے لیا۔ چین نے 13 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 6 ارب 29 کروڑ 16 لاکھ ڈالر قرض دیا۔

برطانیہ سے 3 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 3 کروڑ 23 لاکھ 30 ہزار ڈالر قرض لیا گیا۔امریکہ سے 12 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک ارب 13 لاکھ 39 ہزار ڈالر قرض لیا گیا۔

فرانس سے 14 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 64 کروڑ 65 لاکھ 40 ہزار ڈالر ،سعودی عرب سے 13 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 63 کروڑ 36 لاکھ ڈالر اور جاپان سے  2 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے  3 کروڑ 33 لاکھ 10 ہزار ڈالر قرض لیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق جرمنی سے 28 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 48 کروڑ 20 لاکھ 10 ہزار ڈالر،جنوبی کوریا سے 10 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 53 کروڑ 75 لاکھ 21 ہزار ڈالر قرض لیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر