Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستا نی ہنرمند افراد کی تربیت بیرون ملک روزگار کے حصول میں رکاوٹ؟

Now Reading:

پاکستا نی ہنرمند افراد کی تربیت بیرون ملک روزگار کے حصول میں رکاوٹ؟

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز نے نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن کی طرف سے کرائے جانے والے کورسز کے معیار پر سوال اٹھادیا،جن ہنرمند افراد کو تربیت دی جاتی ہے وہ اس معیار کی نہیں کہ ان افراد کو پاکستا ن یا بیرون ملک روزگار مل سکے ۔

کمیٹی نے قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات میں خالی آسامیوں پر جلد تعیناتی کرنے کی سفارش کردی،این آئی آرسی میں 5909 کیس زیر التواء ہیں ۔

حکام نے کمیٹی کوبتایاکہ  نیوٹیک نے سعودی عرب کے ساتھ معائد ہ کیاہے جس کے تحت پاکستان کے ہر ضلع میں ہنرمند افراد سے آن لائن ٹیسٹ لینے کا سینٹر بنایا جائے گا ،سعودی عرب 23 شعبوں میں ایک لاکھ ہنرمند افراد کو لے کر جانا چاہتا ہے۔

 وزیر اوورسیز پاکستانی نے کمیٹی میں اعتراف کیاکہ پاکستان میں ہنرمند افراد کی کمی ہے ،کمیٹی نے بریف لیٹ ملنے پر شدید برہمی کااظہار کیا۔

منگل کوقومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس چیئرمین شیخ فیاض الدین کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔اجلاس میں رکن  سید جاوید حسنین، سید ابرار علی شاہ  ، شکیلہ لقمان، شاہ ناز سلیم، جمال الدین نے شرکت کی۔

Advertisement

کمیٹی میں وزیر اوور سیز پاکستانیز ساجد حسین طوری، وفاقی سیکرٹری ،قائم مقام چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات(این آئی آرسی)،نیوٹیک حکام ودیگر نے شرکت کی۔

اجلاس شروع ہوا تو چیئرمین  اور ارکان نے وزارت کی طرف سے بریف دیر سے دینے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔

سیدجاوید حسین نے کہاکہ بریف کمیٹی شروع ہونے سے چند منٹ پہلے ملا ہے 90 صفحات کا بریف کس طرح پڑھ سکتے ہیں اس لیے آج بریفنگ لی جائے مگر جب تک ہم بریف نہ پڑھ لیں اس معاملے کو نہ نمٹایا جائے ۔وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہا کہ بریف لیٹ ہونے کی شکایت آئندہ نہیں ہوگی کمیٹی کو وقت پر بریف ملے گا۔

قائم مقام چیئرمین قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات نے کمیٹی کواین آئی آرسی کے کام کے بارے میں بریف کیا۔این آئی آرسی میں 5909 کیس زیر التواء ہیں سال 2022 میں 3680 نئے کیس رجسٹرڈ ہوئے اور 3998 کیسوں کا فیصلہ کیا گیا۔

کمیشن کے چیئرمین اور  7 ممبران کی نشستیں خالی ہیں ۔چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ چیئرمین اور 7 ممبران کی سیٹیں خالی ہیں تو ادارہ کام کس طرح کررہا ہے جس پر حکام نے بتایا کہ وزارت قانو ن وانصاف ہمیں ممبران کی لسٹ دے گی جس کے بعد وزارت اوورسیز پاکستانیز منظوری کے لیے کابینہ میں لے کرجائے گی کابینہ کی منظوری کے بعد ہی ممبران تعینات ہوں گے۔

کمیٹی کونیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن (نیوٹیک) کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی ۔حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ چیئرمین نیوٹیک نے استعفیٰ دے دیا ہے ۔سعودی عرب پاکستان سے ایک لاکھ ہنر مند افراد لے کر جائے گا،23 شعبوں میں سعودی عرب کو ہنر مند افراد چاہیئں جس کی لسٹ ہمیں دی گئی ہے 57 ہزار افراد کو سعودی عرب کے معیار کے مطابق ٹریننگ دی ہے۔ پچھلے سال 60 ہزار افراد کے بیج میں 40ہزار افراد کو آئی ٹی کی تربیت دی ۔

Advertisement

سعودی عرب کے ساتھ معاہدہ ہوگیا ہے پاکستان کے ہر ضلع میں ایک ٹیسٹ سینٹر بنایا جائے گا جو آن لائن ہنرمند افراد کا ٹیسٹ لے گا۔ہنر مند افراد کا ٹیسٹ نیوٹیک اور سعودی عرب کے حکام کی نگرانی میں ہوگا۔

وزیر اوورسیز پاکستانیز ساجد حسین طوری نے کہاکہ پاکستان میں ہنر مند افراد بہت کم ہیں ۔

رکن کمیٹی سید جاوید حسنین نے کہاکہ ہم اپنے بچوں کو ہنر کی معیاری ٹریننگ نہیں دے سکے ہیں کہ وہ بیرون ملک میں کام کرسکیں ۔

شکیلہ لقمان نے کہاکہ آئی ٹی انڈسٹری میں بھارت بہت آگے ہے۔آئی ٹی میں اب پاکستان سے لوگ آرہے ہیں ۔چیئرمین نے ناسازی طبعیت اور کمیٹی کاکورم ٹوٹ جانے پر باقی ایجنڈا موخر کرکے کمیٹی کااجلاس ملتوی کردیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر