Advertisement
Advertisement
Advertisement

7 ستمبر کا دن مسلمانوں کیلئے تحفظ ختم نبوت کے عزم کا ایک یاد گار دن ہے، سعد رضوی

Now Reading:

7 ستمبر کا دن مسلمانوں کیلئے تحفظ ختم نبوت کے عزم کا ایک یاد گار دن ہے، سعد رضوی
سعد رضوی

حافظ سعد حسین رضوی نے کہا ہے کہ سات ستمبر کا دن پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تحفظ ختم نبوت کے عزم کا ایک یاد گار اور تاریخی دن ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے 7ستمبر یوم ختم نبوت کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ آئین اور قانون مقدم ضرور ہے لیکن ختم نبوت ﷺ کا تحفظ سب سے پہلے ہے۔

انہوں نے کہا کہ سات ستمبر کا دن پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے تحفظ ختم نبوت کے عزم کا ایک یاد گار اور تاریخی دن ہے، یوم ختم نبوت پوری امت مسلمہ کے لیے انتہائی تاریخی اہمیت کا حامل بھی ہے۔

 حافظ سعد حسین رضوی کا کہنا تھا کہ بلاشبہ خاتم النبیین محمد ﷺ کو آخری نبی تسلیم کرنااسلام کی اساس اور بنیاد ہے۔

امیر تحریک لبیک پاکستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ دشمنان اسلام کی جانب سے ہر دور میں مسلمانوں کو اسلام سے گمراہ کرنے کی کوششیں کی جاری رہی ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ قانون ساز اسمبلی نے مشترکہ طور پر تاریخ ساز فیصلہ دیتے ہوئے متفقہ طور پرقادیانیوں، احمدیوں اور مرزائیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دیا، مشن ناموس رسالت سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

امیر تحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی نے مزید کہا کہ تحریک لبیک پاکستان کا وجود ہی ناموس رسالت کی پاسداری پر قائم ہوا تھا، مسلمان حضورﷺ کی ناموس کے لئے اپنی جان کی قربانی دینے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر