Advertisement
Advertisement
Advertisement

حکومت کی نااہلی کے باعث پیناڈول کی گولیوں کی کمی کا سامنا ہے، یاسمین راشد

Now Reading:

حکومت کی نااہلی کے باعث پیناڈول کی گولیوں کی کمی کا سامنا ہے، یاسمین راشد
یاسمین راشد

ملک و قوم کی تباہی کی ذمہ دار امپورٹڈ سرکار ہے، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ فاقی حکومت کی نااہلی کے باعث مارکیٹ میں پیناڈول کی گولیوں کی کمی کا سامنا ہے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کا 5واں سنڈیکیٹ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رجسٹرار یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز نے سنڈیکیٹ اجلاس کے ایجنڈامندرجات پیش کیے۔

سنڈیکیٹ اجلاس کے دوران مختلف افسران کے مدت ملازمت میں توسیع کی اجازت دے دی گئی۔

اس کے علاوہ اجلاس میں یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کیلئے سال 2022-23 کیلئے پرائیویٹ سیکیورٹی کے کنٹریکٹ کی بھی اجازت دے دی گئی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا اظہار خیال

Advertisement

ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کی تعمیر پر کام تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کی تمام میڈیکل یونیورسٹیز کو جدید ریسرچ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، ریسرچ اور گرانٹس کسی بھی یونیورسٹی کی ترقی کی ضمانت ہوتی ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکی منظوری کا کریڈٹ عمران خان کی حکومت کو جاتا ہے۔

یاسمین راشد نے مزید کہا کہ چلڈرن اسپتال میں آنے والے مریضوں کو ٹریفک کی مشکلات سے بچانے کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا، وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث مارکیٹ میں پیناڈول کی گولیوں کی کمی کاسامنا ہے۔

واضح رہے کہ سنڈیکیٹ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی خدیجہ عمر، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرمسعود صادق، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ اسپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن زاہدہ اظہر، ایم ڈی پروفیسرڈاکٹرمحمد سلیم، سنڈیکیٹ ممبران اور وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے ڈاکٹرساجد مقبول ودیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

پاکستان میں پیناڈول کی قلت

Advertisement

پاکستان میں بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی اوور دی کاؤنٹر (او ٹی سی) دوائی “پیراسیٹامول” کی شدید قلت نے ملک میں ڈینگی اور کووِڈ 19 کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے دوائی کی طلب کو متاثر کیا ہے۔

پاکستان میں پیراسیٹامول “گلیکسو اسمتھ کلائن” نامی کمپنی تیار کرتی ہے اور اسے “پیناڈول” کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے۔

حالیہ ہفتوں میں ڈینگی اور کووِڈ 19 (کورونا وائرس) کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دوائی کی طلب میں اضافہ ہوا ہے، اس کے علاوہ تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں بیماریوں کے پھیلنے سے بھی پیناڈول کی مانگ خاصی بڑھ گئی ہے۔

اس وقت ملک بھر میں پیناڈول کی قلت ہے اور مریض دوائی کے حصول کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں۔ یہ دوا درد کو دور کرنے اور بخار کو کنٹرول کرنے کے لیے تجویز کی جاتی ہے جس میں ڈینگی بھی شامل ہے۔

واضح رہے کہ پیناڈول ملک میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی دوائیوں میں سے ہے اور اس کی مانگ بہت زیادہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر