
چوہدری پرویزالہیٰ
وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے صوبے کے عوام کی سہولت کیلئے ایک اور احسن اقدام کیا ہے۔
وزیر اعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں صوبے میں پراپرٹی کی ٹرانسفر فیس میں بڑی کمی کر دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب پرویزالٰہی نے صوبے بھر میں پراپرٹی ٹرانسفر فیس جو پہلے بہت زیادہ تھی جو اب ایک فیصد مقرر کردی ہے۔
‘ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے’
اجلاس میں چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا کہ اس اقدام سے پنجاب حکومت کا ریونیو بہت بڑھ جائے گا، پنجاب حکومت نے یہ فیصلہ صوبے کے عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے، اس فیصلے سے صوبے بھر میں رجسٹریوں میں اضافہ ہو گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ہمارے اقدام کا مقصد عوام کو ریلیف دینا ہے، اس اقدام سے تعمیراتی صنعت کو فروغ ملے گا اور روزگار کے لئے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے۔
واضح رہے کہ اجلاس میں سینٹر ممبر بورڈ آف ریونیو زاہد اختر زمان، پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ پنجاب محمد خان بھٹی اور سیکرٹری خزانہ افتخار امجد نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا بڑا فیصلہ، محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم
دو روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے محکمہ صحت میں ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کردی تھی۔
تفصیلات کے مطابق ایڈہاک تقرریوں پر پابندی ختم کرنے کا اطلاق محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر پر ہوگا۔
وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ نے محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن اور محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے ارسال کردہ سمری کی منظوری دے دی۔
اس فیصلے کے بعد ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کو قواعد وضوابط کے تحت ایڈہاک ملازمتوں پر بھرتی کیا جاسکے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کے اقدام سے محکمہ صحت نے ڈاکٹرز، نرسز اور دیگر اسٹاف کی کمی دور ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News