Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرصحت پنجاب کی تمام سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کو اپنے بلڈبینک قائم کرنے کی ہدایت

Now Reading:

وزیرصحت پنجاب کی تمام سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کو اپنے بلڈبینک قائم کرنے کی ہدایت
یاسمین راشد

جب عمران خان حکم کریں گے ہم پنجاب کی جیلیں بھر دیں گے، یاسمین راشد

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ریجنل بلڈ سنٹر فیصل آباد کیلئے پی سی ون بنانے کا حکم دیتے ہوئے پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کو اپنے بلڈبینک قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔

وزیر صحت پنجاب نے یہ احکامات محکمہ اسپیشلائز ہیلتھ کیئراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران جاری کیے۔

اجلاس کے دوران یاسمین راشد نے ہاسپٹل ویسٹ مینجمنٹ رجیم کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ افسران نے صوبائی وزیر صحت کو بریفنگ بھی دی۔

‘تمام بلڈبینکس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا’

اس موقع پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ریجنل بلڈسنٹر فیصل آباد کے پائلٹ پراجیکٹ کیلئے پی سی ون بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

Advertisement

پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کو اپنا بلڈبینک قائم کرنے کی بھی ہدایت کردی ہے، تمام بلڈبینکس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔

پنجاب کے تمام سرکاری بلڈبینکس میں اسکریننگ کا عمل انتہائی صاف شفاف بنانے کی کوشش کررہے ہیں، فیصل آباد میں آربی سی کے بائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد وہی ماڈل سارے صوبے میں رائج کریں گے۔

 پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں میں فضلہ کی 100 فیصد تلفی کو یقینی بنایا جائے، پنجاب کے تمام سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کو سولرانرجی پرمنتقل کرنے کا منصوبہ بھی لارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اجلاس میں سیکرٹری صحت پنجاب عمران سکندر بلوچ، اسپیشل سیکرٹریزمحمد عثمان اور ڈاکٹر فرخ نوید، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹرحافظ شاہد لطیف، چیف پلاننگ آفیسرعبدالحق بھٹی، میاں زاہدالرحمن، ڈاکٹریداللہ، زاہدہ سرور اور انسٹی ٹیوٹ آف بلڈٹر انفیوژن سروسز کے افسران نے شرکت کی۔

بھونگ انٹرچینج کی لوکیشن تبدیلی ، وفاقی حکومت سے جواب طلب

 سپریم کورٹ نے سکھر ملتان موٹر وے پر بھونگ انٹرچینج کی لوکیشن کی تبدیلی کے خلاف کیس میں وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وفاقی وزیر رئیس منیراحمد کی درخواست کی سماعت کی۔

Advertisement

عدالت نے  انٹر چینچ کی تبدیلی پر رپورٹ بھی طلب کر لی ہے، دوران سماعت درخواست گزار رئیس منیر کی جانب سے  ایڈووکیٹ حامد خان نے عدالت میں پیش ہوکر موقف اپنایا کہ بھونگ انٹرچینج کا پی سی ون منظور ہوگیا تھاعدالت کا بھی حکم تھا کہ بھونگ پر موٹر وے کا انٹرچینج بنایا جائے۔ حکومت کی تبدیلی کے بعد بھونگ انٹرچینج کی لوکیشن کو جمال دین والی کے ساتھ تبدیل کر دیا گیا۔

اس دوران وکیل این ایچ اے فیصل چوہدری نے عدالت سے کہا این ایچ اے نے پی سی ون میں بھونگ انٹرچینج کی تجویز دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر