Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک بھر میں آج موسم خشک رہنے کی پیش گوئی

Now Reading:

ملک بھر میں آج موسم خشک رہنے کی پیش گوئی
موسم

موسم

ملک بھر میں آج موسم خشک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔

 صوبہ پنجاب

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ مری ، گلیات، خطہ پوٹھوہار، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، اوکاڑہ اور قصور میں  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

 صوبہ خیبرپختونخوا

Advertisement

صوبہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا البتہ چترال، دیر،سوات،کوہستان،ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ہری پور میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ

صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں بھی آج  موسم گرم اورخشک رہے گا البتہ کراچی اور حیدرآباد میں تیز ہوائیں بھی چلیں گی۔

صوبہ بلوچستان  

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا۔

گرمی سے خود کو محفوظ بنائیں

Advertisement

موسم گرما میں قدرت نے ہمارے جسم کو قدرتی طور پر ٹھنڈا رکھنے کے لیے ہمارے جسم میں پسینے کا نظام بنایا ہے اور زیادہ گرمی میں زیادہ پسینہ آنے سے جسم میں پانی کی کمی پیدا ہوتی ہے خاص طور پر اْن لوگوں میں جو جسمانی مشقت کے کام کرتے ہیں اور ورزش وغیرہ کرتے ہیں یہ کمی جلدی پیدا ہو سکتی ہے۔

اس لیے ضروری ہے کہ جسم میں پانی کی کمی کو پورا کیا جائے، جب جسم میں پانی کی کمی پیدا ہوتی ہے تو بار بار پیاس لگتی ہے، معمول سے بہت کم پیشاب آتا ہے اور پیشاب کی رنگت گہری ہو جاتی ہے، جسم بہت جلد تھکاؤٹ کا شکار ہونا شروع ہو جاتا ہے، سر میں درد اور چکر آ سکتے ہیں اور ایسی صورت میں زیادہ سے زیادہ پانی پینا بہت ضروری ہو جاتا ہے۔

خاص طور پر نمک کی کمی کو پورا کرنے کے لیے لیموں کی سکنجبین کا استعمال زیادہ کریں اور اس میں نمک ڈال کر پینا شروع کر دیں، نارنجی کا جوس بھی جسم کو ڈی ہائیڈریٹ ہونے سے بچاتا ہے۔

اس کے ساتھ چائے اور کافی کا استعمال کم کریں اور ہلکے رنگ کے کپڑے پہنیں کیونکہ گہرا رنگ سورج کی دھوپ کو اپنے اندر جلدی جذب کرتا ہے اور ایسا کپڑا جلدی گرم ہو جاتا ہے اور دھوپ میں نکلنے سے پہلے اپنے سر کو سفید یا ہلکے رنگ کے کپڑے سے ضرور ڈھانپ لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ریڈ لائن منصوبہ عوام کیلیے وبال جان، پیپلزپارٹی نے کراچی کو تجربہ گاہ بنا دیا، حافظ نعیم الرحمان
صدر زرداری دوحہ میں پاکستان کے سماجی و معاشی عزم کو عالمی سطح پر اجاگر کریں گے
میٹھا خواب کڑوی حقیقت، چینی کی قیمت بے قابو، نرخ 220 روپے فی کلو ہو گئے
شہر قائد دوبارہ بھتہ خوروں کے نرغے میں، لیاری گینگ کے تین کارندے گرفتار
اڈیالہ جیل سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آگئی
بھارتی خفیہ ایجنسی کیلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار مچھیرے کے اہم انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر