Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کل اہم فیصلے کرینگے، شیخ رشید

Now Reading:

عمران خان کل اہم فیصلے کرینگے، شیخ رشید
شیخ رشید

حکومت توشہ خانہ کیس سے بھاگ گئی، شیخ رشید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کل کور کمیٹی کے اجلاس میں کچھ اہم فیصلے کریں گے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بول نیوز پر پابندی بہت بڑی زیادتی ہے، آج کے دور میں آپ صحافت کو جکڑیں گے اور بول نیوز پر پابندی لگائیں گے اس سے مزید نفرت بڑھے گی۔

’15 دن بڑے اہم ہیں’

شیخ رشید نے کہا کہ بول نیوز پابندی پر پر زور مزمت کرتا ہوں، بہت پہلے کہا تھا ستمبر ستمگر ہوگا، 15 دن بڑے اہم ہیں لیکن میں نے 15 اکتوبر کا ٹائم دیا ہے، 45 دن دیئے تھے اس میں 15 دن گزر گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ممکن ہے 15 دن میں کوئی پس پردہ مفاہمتی فارمولا جوہے وہ کامیاب ہوجائے، اگر ناکام ہوا تو پھر عمران خان کال دے گا، عمران خان کی کوشش ہے کہ حالات جوٹوں کراٹے کی طرف نہ جائیں اور الیکشن کی طرف جائیں۔

Advertisement

‘گیم میں ہلچل ہے’

انکا کہنا ہے کہ عمران خان کل کور کمیٹی کے اجلاس میں کچھ اہم فیصلے کریں گے، کل ن لیگ کے چہروں کی بوکھلاہٹ بتارہی تھی کہ وہ کافی پریشان ہوگئے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گیم میں ہلچل ہے، بلاول جو ہے وہ شہباز کے جہاز میں بھی بیٹھ کے نہیں گیا، تعیناتی کا کوئی مسئلہ ہے تو اب پیپلز پارٹی اور شہباز شریف اور ن لیگ کے درمیان ہے۔

’30 دنوں میں پتہ چل جائے گا سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا’

شیخ رشید نے کہا کہ ن لیگ پارٹی کے اندر سے آواز اٹھ رہی ہے کہ شہباز شریف نالائق ہے نااہل ہے، بیڑہ غرق کردیا ہے معیشت میں کوئی بہتری نہیں لائے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ن لیگ کی حقیقی قیادت کہہ رہی ہے کہ میں گیس کے بلوں، بجلی کے بلوں کے ساتھ نہیں ہوں، شہباز شریف نے سیاسی کھوتا کھوں میں گیر دیا ہے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ میں کبھی فوجی معاملات پر بات نہیں کرتا لیکن یہ مسئلے 15 دنوں میں طے ہوجائیں گے یا پھر 15 اکتوبر تک، 30 دنوں میں پتہ چل جائے گا سیاست کا اونٹ کس کروٹ بیٹھے گا۔

‘سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں ہورہی’

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف اور روسی صدر کی ملاقات کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے، یہ فوٹو سیشن کےلوگ ہیں، خواہ پانی ہو یا سیلاب ہو، سیلاب متاثرین کی کوئی مدد نہیں ہورہی۔

شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان پر اس وقت انٹرنیشنلی نشانے پر ہیں اور ڈومیسٹکلی بھی، اور کچھ مذہبی انتہا پسند بھی ان کی جان کے پیچھے پڑے ہیں اور میری بھی جان کے پیچھے، الله بہت بڑا ہے، جو رات قبر میں ہے وہ باہر نہیں جو باہر ہے وہ قبر میں نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کال تو آخری حربہ ہوتا ہے سیاستدانوں کا، تحریک انصاف کے پاس آخری یہی پانچ آور ہیں اگر عمران خان کال دیتے ہیں تو میں پر امید ہوں مفاہمت ہوسکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر