Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں جواب جمع کرادیا

Now Reading:

عمران خان نے توشہ خانہ ریفرنس میں جواب جمع کرادیا
توشہ خانہ ریفرنس

عمران خان کے خلاف توشہ خانہ نا اہلی ریفرنس میں سابق وزیراعظم نے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی بینچ نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ نا اہلی ریفرنس کی الیکشن کمیشن میں سماعت آج کی۔

سماعت کے لئے عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر اور بیرسٹر علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ درخواست گزاروں کی جانب سے محسن شاہنواز رانجھا، فاروق ایچ نائیک اور خالد اسحاق الیکشن کمیشن پیش ہوئے۔

اس دوران عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن میں جواب جمع کرایا گیا جس پر ریمارکس پیش کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ کو سماعت سے قبل جواب دینے کی ہدایت کی تھی، جس کا جواب دیتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے معذرت کی اور کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کے ریفرنس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن یہ معاملہ دیکھ رہا ہے جو کہ أرٹیکل 63(2) کی بنیاد پر ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو 62(1)ایف کے تحت نا اہل کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور الیکشن کمیشن 63(1) اور 62(ون) ایف کے تحت کارروائی نہیں کرسکتا  ہے تاہم کوئی عدالت ہی ارٹیکل 62(1) ایف کے تحت کارروائی کر سکتی ہے۔

Advertisement

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اگر آپ الیکشن کمیشن کا دائرہ اختیار چیلنج کر رہے ہیں تو الگ درخواست دائر کریں۔

بعدازاں چیف الیکشن کمشنر نے دوسرے فریق کو جواب کی کاپی دینے کا کہا جس کے بعد عمران خان کے جواب کی کاپی دوسرے فریق کی دیدی گئی۔

تاہم بیرسٹر خالد اسحاق  نے کہا کہ جواب کا جائزہ لینے کے بعد دلائل کا آغاز ہونے چاہییں جس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے 19 ستمبر کے بعد کوئی التواء کی درخواست منظور نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 19 ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔

توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کا جواب:

سابق وزیراعظم عمران خان نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا ہے جو کہ 60 صفحات پر مشتمل ہے۔

Advertisement

جواب کے مطابق عمران حکومت کے ساڑھے تین سال کے دوران 329 تحائف موصول ہوئے جبکہ توشہ خانہ کے 58 تحائف سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ نے وصول کیے۔

اسکے علاوہ تیس ہزار سے زائد مالیت کے کل 14 تحائف سابق وزیراعظم اور اہلیہ کو ملے تاہم جواب میں تمام تحائف ٹیکس ریٹرن اور اثاثوں کی تفصیلات میں موجود ہیں۔

جواب میں بتایا گیا ہے کہ توشہ خانہ تحائف کے چار یونٹ بیچے گئے جبکہ توشہ خانہ تحائف کے بدلے تین کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر