
ریلوے حکام کی جانب سے پشاور سے کراچی محدود پیمانے پر مسافر ٹرین آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے حکام نے پشاور سے کراچی محدود پیمانے پر مسافر ٹرین آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی منظوری آج اسلام آباد میں وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی زیرصدارت ہونے والے اعلی سطح اجلاس میں دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اتوار یا پیر سے ٹرین آپریشن شروع کیا جائے گا جبکہ تقریبا37 دنوں بعد ریلوے کی ٹرینیں مرحلہ وار شروع کیا جائے گا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریک کا ٹیسٹ مکمل کر لیا گیا، ٹریک مسافر ٹرینوں کو لے جانے کے لئے بہتر پوزیشن میں ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ خیبر میل اور رحمان بابا کا آپریشن بھی کراچی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ تیزگام، گرین لائن ایکسپریس بھی یکم اکتوبر سے چلے گی۔
اسکے علاوہ کراچی ایکسپریس اور سکھر ایکسپریس کو بھی فعال کر دیا گیا ہے، کراچی اور اور سکھر ایکسپریس بھی دو دن بعد ٹریک پر رواں دواں ہوں گی۔
کمزور ٹریک پر مسافر ٹرینوں کو آہستہ چلایا جائے گا جس سے کراچی کا سفر 24 گھنٹے طویل ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News