Advertisement
Advertisement
Advertisement

نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کے لیے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانا ہے، میاں اسلم اقبال

Now Reading:

نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کے لیے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانا ہے، میاں اسلم اقبال

سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ نئی نسل کو صاف ماحول کی فراہمی کے لیے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت 90 شاہراہ قائد اعظم پر اجلاس ہوا جس میں شجر کاری مہم کو بھر پور طریقے سے آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں کینال کے دونوں جانب دستیاب جگہوں پر سبزیاں اگانے کا پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ بھی ہوا، شجر کاری مہم میں پرائیویٹ و سرکاری رہائشی کالونیوں، تعلیمی اداروں،ایون ہائے صنعت و تجارت اور صنعتوں کو شامل کیا جائے گا۔

میاں اسلم کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ نئی نسل کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کے لئے شجر کاری مہم کو کامیاب بنانا ضروری ہے، شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں سے تجاوزات ہٹا کر یہاں خوبصورت پودے لگائے جائیں گے، شہر میں ایل ای ڈی لگا کر روزانہ کی بنیاد پر لگائے گئے پودوں کا اندراج کیا جائے گا، شہروں کی بڑی شاہراہوں پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاہور سے اسلام آباد جی ٹی روڈ کو دو ماہ کے اندر پودے لگا کر سرسبز بنایا جائے گا، شجر کاری مہم کے دوران پانچ فٹ تک کے پودے لگائے جائیں گے، تمام اضلاع شجر کاری مہم کے اہداف مقرر کر کے بھجوائیں، شہریوں میں پودوں کی مفت تقسیم کے لئے مہم شروع کی جائے گی۔

Advertisement

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ عوام کو شجر کاری کی افادیت اور اہمیت سے آگاہ کرنے کے لئے بھر پور مہم چلائی جائے، جیو ٹیگنگ کے ساتھ شجر کاری مہم آگے بڑھائی جائے گا۔

ایم پی اے جہانزیب خان کھچی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ہاؤسنگ عمر فاروق، ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی ایل ڈی اے اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔

کمشنرز اور تمام پی ایچ ایز کے حکام  ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر