Advertisement
Advertisement
Advertisement

72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سماعت، ہائی کورٹ شدید برہم

Now Reading:

72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کیخلاف درخواست پر سماعت، ہائی کورٹ شدید برہم
اسلام آباد ہائی کورٹ

توشہ خانہ کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کل تک ملتوی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 72 رکنی وفاقی کابینہ کی تشکیل کے خلاف شیخ رشید کی درخواست پر سماعت آج ہوئی ہے جس دوران سیاسی نوعیت کی پٹیشن عدالت لانے پر ہائی کورٹ کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس اطہر من اللہ نے تنبیہ کرتے ہوئے ریمارکس جاری کئے کہ آئندہ ایسی پٹیشن لائی گئی تو مثالی جرمانہ عائد کیا جائیگا۔

سماعت کے دوران شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مزید بے توقیری نا کریں یہی مائنڈ سیٹ ہے جس نے پارلیمنٹ کو نقصان پہنچایا ہے۔

شیخ رشید کے وکیل نے کہا کہ اس حوالے سے عدالت کے علاوہ ہمارے پاس اور کوئی فورم نہیں ہے تاہم چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اس پارلیمنٹ کی بے توقیری بہت ہو چکی ایسی پٹیشن عدالت نہیں آنی چاہیے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ پارلیمنٹ میں منتخب نمائندے ہیں وہ فورم ہے عدالت مداخلت نہیں کرے گی۔

Advertisement

عدالت نے سوال کیا کہ پٹشنر جب حکومت میں تھے تو کیا آپ نے وہ معاونین خصوصی اور مشیروں کی لسٹ لگائی ہے ؟

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شیخ رشید وزیر داخلہ تھے کیا انہوں  نے اڈیالہ جیل کا دورہ کیا ان کو اندازہ نہیں وہاں ہو کیا رہا، عدالت نے کہا کہ شیخ صاحب آپ کا احترام ہے آپ پارلیمنٹ کی بے توقیری نا کریں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ کورٹ پارلیمنٹ کا بھی احترام کرتی ہے غیر ضروری ایگزیکٹو کے اختیارات میں بھی مداخلت نہیں کرتی ہے اگر آپ کا کوئی انفرادی بنیادی حقوق متاثر ہورہا ہے تو ضرور عدالت آئیں لیکن اس طرح نہیں، یہ آپ کی بے بنیاد پٹیشن ہے آپ کو جرمانہ بھی کر سکتے تھے لیکن تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ جو بھی مقابلہ کرنا ہے جائیں پارلیمنٹ میں ، پارلیمنٹ سے بڑا فورم اور کوئی نہیں ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ  حکومت کا احتساب پارلیمنٹ خود کرتی ہے آپ عدالت کو پارلیمنٹ کے احتساب میں کیوں لا رہے ہیں؟

چیف جسٹس نے شیخ رشید کو مشورہ دیا کہ عدالتوں کو ان سیاسی معاملات سے دور رکھیں۔

Advertisement

بعدازاں شیخ رشید کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پٹیشن واپس لے لیتے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے مناسب آرڈر پاس کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر