Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب نےٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منصوبوں کاافتتاح کردیا

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب نےٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے منصوبوں کاافتتاح کردیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی(ٹیوٹا) کے تین منصوبوں کا افتتاح کر دیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پرویز الہیٰ نے ٹیوٹا اداروں کے طلبہ کیلئے 43 بسوں کی چابیاں چیئرپرسن ٹیوٹا مامون تارڑ کے حوالے کیں۔

چوہدری پرویز الہیٰ نے قصور میں بننے والے انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی، انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری ڈویلپمنٹ، ملتان کی بحالی اور اپ گریڈیشن کے منصوبے کا افتتاح کیا۔

وزیراعلیٰ آفس میں ٹیوٹا کے منصوبوں کے حوالے سے تقریب ممعقد ہوئی جس میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ مہمان خصوصی تھے۔

‘ٹیوٹا اداروں کو بسوں کی فراہمی سے طلبہ کو آمد ورفت میں سہولت ملے گی’

Advertisement

انہوں نے کہا کہ 37 ٹیوٹا اداروں کو 62 کروڑ روپے مالیت کی 43 بسیں فراہم کی گئی ہیں، 12 بسیں جنوبی پنجاب کے ٹیوٹا اداروں کو دی گئی ہیں۔

پرویز الہیٰ نے کہا کہ ٹیوٹا اداروں کو بسوں کی فراہمی سے طلبہ کو آمد و رفت میں سہولت ملے گی، 2 کروڑ 44 لاکھ روپے سے بننے والے قصور انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی میں 380 طلبہ کو ٹریننگ دی جائے گی، قصور انسٹی ٹیوٹ آف لیدر ٹیکنالوجی میں جدید مشینری اور آلات کی مدد سے طلبہ کو ٹریننگ دی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لیدر ٹیکنالوجی میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی پاکستان ہی نہیں، دنیا بھر میں مانگ ہے، کوالٹی لیدر پراڈکٹس بننے سے ایکسپورٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

انکا کہنا ہے کہ انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری ڈویلپمنٹ میں 800 طلبہ کو سرامکس سے متعلق جدید ٹریننگ دی جائے گی جبکہ اس کے انسٹی ٹیوٹ آف بلیو پاٹری ڈویلپمنٹ کے منصوبے پر 21 کروڑ روپے لاگت آئی۔

‘نوجوانوں کیلئے رسمی تعلیم کیساتھ ہنر سیکھنا بےحد ضروری امر ہے’

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ سرامکس سے متعلق مہارتیں فراہم کرنے کیلئے انسٹی ٹیوٹ میں جدید ترین مشینری، آلات اور انفراسٹرکچر مہیا کیا گیا ہے، ملتان اور قصور کے ٹیوٹا اداروں سے تربیت یافتہ طلبہ اپنی مہارت سے وطن عزیز کا نام روشن کریں گے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کیلئے رسمی تعلیم کے ساتھ ہنر سیکھنا بے حد ضروری امر ہے، سکلڈ ورکر ہر انڈسٹری کی ضرورت بن چکا ہے، حکومت پنجاب نئی نسل کو اس کی طرف راغب کرنے کے لئے مختلف سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ تقریب میں سینئر صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال، چیئرپرسن ٹیوٹا مامون تارڑ، ایم پی ایز رانا شہباز، تیمور لالی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سیکرٹری صنعت، سینئر ڈی جی ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
پاکستان اور بنگلہ دیش کے تعلقات میں 20 سال بعد بڑی پیشرفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر