Advertisement
Advertisement
Advertisement

اس وقت لاپتہ افراد کا مسئلہ پورے ملک کا ایشو بن چکا ہے ، رانا ثناءاللہ

Now Reading:

اس وقت لاپتہ افراد کا مسئلہ پورے ملک کا ایشو بن چکا ہے ، رانا ثناءاللہ
رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ اس وقت لاپتہ افراد کا مسئلہ پورے ملک کا ایشو بن چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں و زیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر پوری سنجیدگی کے ساتھ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آج وفاقی وزراء شازیہ مری، اعظم نذیر تارڑ اور آغا حسن کے ہمراہ اپنے ماوں بہنوں سے ملنے کوئٹہ آیا اورلاپتہ افراد کا دکھ سنا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ دھرنے پر بیٹھے لاپتہ افراد کے لواحقین سے ملاقات کی ہے، لاپتہ افراد کے لواحقین نے 40 دن سے جاری دھرنا ختم کردیا ہے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ لاپتہ افراد کے لواحقین اور سیاسی جماعتیں حکومتی کمیٹی کی مدد کریں، حکومت کی کوشش ہے کہ لاپتہ افراد کے لواحقین واپس دھرنے میں نہ آئے۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم سیلاب کا مقابلہ کررہی ہے لیکن عمران خان کی شرپسندی سے کوئی محفوظ نہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ لاپتہ افراد کے مسئلے کو مستقل بنیادوں پر ختم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، لاپتہ افراد کے نمائندہ وفد کو اسلام آباد بھی بلائیں گے جبکہ لاپتہ افراد کے لواحقین نے جو اعتماد کیا اس پر پورا اتریں گے۔

رانا ثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ ایسا نہیں جس طرح بتایا جاتا ہے، لاپتہ افراد سے متعلق کمیٹی حکومت کا فیصلہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ بلوچستان کے مسئلے پر وفاقی حکومت میں شامل یہاں کی سیاسی جماعتیں بات چیت کررہے ہیں، ٹی ٹی پی سمیت جو بھی کالعدم گروہ ہو مذاکرات آئین کے تحت ہوں گے۔

اس موقع پر وفاقی وزیر سماجی تحفظ وتخفیف غربت شازیہ مری نے کہا کہ ہر محب وطن چاہتا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو ، ایوان کی کمیٹی کو جو مقصد سونپا گیا وہ حاصل کرلیں گے ، حکومتی کمیٹی پورے ملک کی نمائندگی کر رہی ہے ۔

شازیہ مری نے کہا کہ اس وقت سندھ ، پنجاب اور بلوچستان سمیت تباہ کن سیلاب کی زد میں ہے ، میں سانگھڑ سے یہاں آیا ہوں ، حکومت کو ان بہنوں اور مائوں کا احساس ہے جو دھرنا دئے بیٹھے ہیں۔

Advertisement

وفاقی وزیر سماجی تحفظ وتخفیف غربت شازیہ مری نے مزید کہا کہ ہر محب وطن چاہتا ہے کہ لاپتہ افراد کا مسئلہ حل ہو ہم نے اب ما ئوں و بہنوں کو اسلام آباد لیکر جانا ہے ۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کافی عرصے سے لاپتہ افراد کا مطالبہ تھا کہ وفاق کے نمائندے ان کی بات سنیں،آج صوبہ اور وفاق ایک پیج پر ہیں۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ حکومت نے لاپتہ افراد کے لواحقین کے مطالبہ پر کمیشن قائم کیا لیکن کوئی کمیشن کے روبر نہیں آیا، حکومت چاہتی ہے کہ ادروں کے درمیان غلط فہمیاں پیدا نہ ہو۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سمیت ملک سیلاب کی وجہ سے امتحان میں ہے، متاثرین کی بحالی حکومت کا فوکس ہےکوئٹہ سیلاب متاثرین کی ہر ممکن مدد کرینگے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے مزید کہا کہ تعاون پر وفاق کے مشکور ہیں، بولان میں جس طرح راستے بحال کئے گئے قابل تحسین اقدام ہے، راستوں کی بحالی کے ناممکن کام کو شہبازشریف نے ممکن کر دکھایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر