کراچی میں 3 دن تک بارش کا امکان؛ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی
ملک بھر میں آج سے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں 11 ستمبر سے داخل ہوگا اور بالائی و وسطی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش برسے گی۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آج سے 14 ستمبر کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک ،چکوال ،جہلم ،لاہور ، گوجرانوالہ ،گجرات ،فیصل آباد، چترال دیر، سوات، مانسہرہ ،کوہستان ،ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور ، مردان ، نوشہرہ ،صوابی میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 13 سے 14 ستمبر کے دوران بکھر، لیہ، ڈی جی خان اور مظفر گڑھ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ 10 سے 14 ستمبر کے دوران تھرپارکر، عمر کوٹ ، سانگھڑ ، بدین ، میرپور خاص، ٹھٹھہ میں اور 13 اور 14 ستمبر کے دوران لسبیلہ، قلات ،خضدار میں تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ بارشوں کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، گلیات ،مری اور خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News