چوہدری پرویزالہیٰ
وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالہیٰ نے کہا ہے کہ عوام کا ایک ایک پیسہ صحیح جگہ لگے گا۔
میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں صحافیوں کیلئے ہاؤسنگ سوسائٹی بنائیں گے، پنجاب بجٹ میں صحافیوں کیلئے لائف انشورنس ڈال رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو1122 کوچھوٹے چھوٹےاضلاع تک لے گئے ہیں، اب تمام اسپتالوں کی ایمرجنسی میں ادویات فری کردیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہرکاشتکار کو فری سولرپمپ دیےجائیں گے اور بے گھرلوگوں کو 40فیصد رعایت پرگھرملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ گھروں سے متعلق ثانیہ نشترسے بات چیت ہوئی ہے، سیلاب متاثرین کوتنہا نہیں چھوڑیں گے ۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام کا ایک ایک پیسہ صحیح جگہ لگے گا، ایسے قوانین بنا رہے ہیں جو آئندہ حکومتیں تبدیل نہ کرسکیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
