Advertisement
Advertisement
Advertisement

سب کا نشانہ ایک ہی ہے اور وہ عمران خان ہے، مراد سعید

Now Reading:

سب کا نشانہ ایک ہی ہے اور وہ عمران خان ہے، مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ سب کا نشانہ ایک ہی ہے اور وہ عمران خان ہے۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے ایف نائن پارک میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سازش کے تحت عمران خان کی منتخب حکومت کو ہٹایا گیا، اب عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش ہو رہی ہے، ایسی کوشش کرنے والوں کو ایک ہی پیغام ہے اور وہ پیغام ایبسلوٹیلی ناٹ ہے۔

مراد سعید نے کہا کہ ہمارے پارٹی کے تین سینئر راہنماوں کو کون بلاتا رہا؟ یہاں پر خرید و فروخت کی منڈی لگی ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ہر موقعے پر عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب کا نشانہ ایک ہی ہے اور وہ عمران خان ہے، عمران خان کی زندگی کو شدید خطرہ ہے۔

Advertisement

مراد سعید نے کہا کہ بنی گالہ کے اطراف میں جو سازشیں کی اس کی بھی تفصیلات ہیں، جو عمران خان کو ختم کرنا چاہتے ہیں اس کا بھی معلوم ہے، اگر عمران خان کا بال بھی بیکا ہوا تو قوم آپ کو نہیں چھوڑے گی، عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے، ایک عمران خان اور دوسری طرف امریکی غلام اور قوم کے بھکاری ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر