Advertisement
Advertisement
Advertisement

کسی صورت بھی عوامی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ناصر حسین شاہ

Now Reading:

کسی صورت بھی عوامی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ناصر حسین شاہ
ناصر شاہ

ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کسی صورت بھی عوامی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ اور  وزیر محنت سندھ سعید غنی نے کراچی شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔

  وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور صفائی ستھرائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

انہوں نے کہا کہ کسی صورت بھی عوامی کاموں میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی جبکہ چند مقامات پر کام کی رفتار سست ہونے پر وزیر بلدیات سخت برہم بھی ہوئے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چئیرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات ہیں کہ کراچی کے شہریوں کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے اور تمام  منصوبے  بروقت مکمل ہونے چاہئیں۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اپنا کام بہترین طریقے سے سرانجام دے رہا ہے مگر کچھ جگہوں پر شکایات ہیں جن کا فوری حل ہونا چاہیئے۔

وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ بارشوں کے بعد سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لئے دن رات واٹر بورڈ کا عملہ سڑکوں پر موجود ہے اور مسائل کا حل کررہا ہے۔

صوبائی وزراء کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کو کم سے کم مشکلات ہوں اور انھیں فوری ریلیف فراہم کیا جائے۔

اس موقع پر سیکرٹری بلدیات سندھ نجم احمد شاہ اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر